کشمیر:خراب موسمی حالات کے باعث قومی شاہراہ پرآمدورفت متاثر،محکمہ موسمیات نے کہی یہ بات
دوپہر سے شاہراہ کو قابل آمد ورفت بناتے ہی پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔وادی میں بالائی علاقوں میں رک رک کے ہلکی بارف باری اور میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے
- UNI
- Last Updated: Mar 06, 2020 04:52 PM IST

11 حکومت کی طرف سے جاری لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اب تک اس سلسلے میں سینکڑوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ ۔(تصویر:فائل فوٹو)۔
وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس سے لوگ ایک بار پھر گرم ملبوسات و آلات استعمال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی میں 8 مارچ کی سہہ پہر سے موسم میں بہتری واقع ہونا متوقع ہے۔وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پرمٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کئی گھنٹوں تک معطل رہی تاہم جمعہ کو بعد از دوپہر ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی گئی۔

ٹریفک کی نقل وحمل کئی گھنٹوں تک معطل رہی تاہم جمعہ کو بعد از دوپہر ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی گئی۔
ہائی وے ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے باعث قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آئے جس کے پیش نظر ٹریفک کی نقل وحمل کو کئی گھنٹوں تک روک دیا گیا تاہم بعد ازاں جمعہ کی دوپہر سے شاہراہ کو قابل آمد ورفت بناتے ہی پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔وادی میں بالائی علاقوں میں رک رک کے ہلکی بارف باری اور میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی میں اضافہ ہونے سے لوگوں نے ایک بار پھر گرم ملبوسات اور گرمی کے آلات خاص کر کانگڑیوں کو استعمال کرنا شروع کیا ہے۔وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باریہوئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہونے کی اطلاعات ہیں علاوہ ازیں وادی کے کئی بالائی علاقوں میں بھی درمیانی درجے کی برف باری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا