جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول پر المناک حادثہ، جے سی او سمیت تین فوجی جوان جاں بحق
جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول پر المناک حادثہ، جے سی او سمیت تین فوجی جوان جاں بحق
Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مژھل سیکٹر میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : میں بہادر فوج کے جوانوں کے عزم کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔
کپواڑہ : کپواڑہ ضلع کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوج پارٹی برف کی زد میں آکر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں جونیئر کمشنڈ افسر سمیت تین فوجی اہلکاروں جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے فوج کی ایک گشتی پارٹی معمول کے مطابق لائن آف کنٹرول پر گشت کررہی تھی ۔ تاہم اچانک فوج پارٹی ایک گہری کھائی میں پھسل کر گر گئی، جس میں تین فوجی جوان جاں بحق ہوگئے ۔
فوج کا کہنا ہے کہ تینوں فوجی اہلکاروں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہیں ۔ نزدیکی فوجی یونٹ کو جوں ہی خبر پہنچی ، تو بچاﺅ آپریشن شروع کیا گیا ۔ انہیں برف سے نکالا گیا، لیکن تب تک تینوں کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ فوجی ترجمان کے مطابق تینوں فوجیوں کی شناخت نائب صوبہ دار پروشتم کار ساکنہ موجا اوتمی جموں ، حولدار امرک سنگھ ساکن ہماچل پردیش، امت شرما ساکن ہماچل پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ تینوں فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔ فوج کے اعلی افسران نے تینوں فوجی اہلکا وں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں فوج جاں بحق ہوئے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہے ۔
وہیں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مژھل سیکٹر میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا : میں بہادر فوج کے جوانوں کے عزم کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے مزید لکھا کہ شہیدوں کے سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ قوم کیلئے ان کی قربانی اور بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ادھر ایس ایس پی کپوارہ یوگل منہاس نے بھی اس المناک حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی نگرانی کے دوارن یہ حادثہ پیش آیا اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔