اپنا ضلع منتخب کریں۔

    برف سے ڈھکی کشمیر وادی کے درمیان گزرتی ٹرین، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہوجائیں گے مدہوش

    برف سے ڈھکی کشمیر وادی کے درمیان گزرتی ٹرین، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہوجائیں گے مدہوش  (Photo-Twitter/@RailMinIndia)

    برف سے ڈھکی کشمیر وادی کے درمیان گزرتی ٹرین، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہوجائیں گے مدہوش (Photo-Twitter/@RailMinIndia)

    Jammu and Kashmir Viral Video: وزارت ریل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ جموں و کشمیر کے بانیہال سے بڈگام تک برف سے ڈھکی وادی سے گزرتی ٹرین کا ایک دلکش منظر ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Banihal | Badgam
    • Share this:
      نئی دہلی : جموں و کشمیر کی ناقابل یقین خوبصورتی کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے ۔ یہ جگہ سردیوں میں اور بھی خوبصورت ہوجاتی ہے جب یہ علاقہ برف کی سفید چادر سے ڈھک جاتا ہے ۔ اس ناقابل یقین منظر کی ایک جھلک پانے کیلئے لوگ وہاں ہفتوں گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ مگر اس برف کے درمیان اگر ٹرین گزرے تو آپ کو کیسا لگے گا ۔ حال ہی میں وزارت ریل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں ایک ٹرین کو علاقہ کی برفیلی وادی سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

      وزارت ریل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ جموں و کشمیر کے بانیہال سے بڈگام تک برف سے ڈھکی وادی سے گزرتی ٹرین کا ایک دلکش منظر ۔ پلیٹ فارم پر کھڑی ایک ٹرین کو دکھانے سے کلپ شروع ہوتی ہے ۔ جیسے ہی ویڈیو آگے بڑھتا ہے ٹرین انتہائی خوبصورت برفیلے راستے سے گزرتی نظر آتی ہے ۔


      ویڈیو ایک دن پہلے پوسٹ کیا گیا تھا۔ شیئر کئے جانے کے بعد سے اس ویڈیو کو اب تک تین لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور ویوز کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں ویڈیو کو تقریبا پانچ ہزار سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں ۔ لوگوں نے ویڈیو کو ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ ری پوسٹ کیا ہے اور کئی لوگوں نے کمنٹس بھی کئے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت کی حکمت عملی پر نشانہ، BJPاپنے فائدےکیلئےفوج کااستعمال کررہی ہے


      یہ بھی پڑھئے: دہشت گردی کیس: پولیس نے جموں و کشمیر کے کپوارہ میں متعدد مقامات پر مارے چھاپے 



      کئی لوگ اس پر دلچسپ رد عمل ظاہر کررہے ہیں تو کئی لوگ ریلوے کو اپنی پریشانی کے بارے میں بتا رہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : گومتی ایکسپریس میں ٹی ٹی ای کے سامنے لوگ نقلی کافی اور چائے بیچ رہے ہیں ۔ ٹی ٹی ای کے پاس کوئی شکایت بک نہیں ہے ۔ کچھ لوگ ٹرین نمبر تک بتا کر کہہ رہے کہ ٹرین کافی تاخیر سے چل رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: