اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہیڈکانسٹیبل کے16 بینک اکاونٹ سے ہوا کروڑوں کا لین دین، دس غیرملکی نمبروں سے رہا رابطہ

    ہیڈکانسٹیبل کے16 بینک اکاونٹ سے ہوا کروڑوں کا لین دین، دس غیرملکی نمبروں سے رہا رابطہ

    ہیڈکانسٹیبل کے16 بینک اکاونٹ سے ہوا کروڑوں کا لین دین، دس غیرملکی نمبروں سے رہا رابطہ

    معاملے کی جانچ چونکہ شروعاتی مرحلے میں ہے، لہٰذا اس معاملے میں فی الحال ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ وہیں، استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ریشی کے خلاف اسی سال معاملہ درج کیا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Srinagar
    • Share this:
      کروڑوں روپے کی ٹھگی کے معاملے میں گرفتار جموں کشمیر پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان ریشی کے تار بیرون ممالک سے جڑے ملے ہیں۔ جانچ ایجنسی نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریشی نے فرضی دستاویزوں سے ایک سے زیادہ پین کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیے۔ خود کو کاروباری بتا کر ریشی خلیجی ممالک میں بھی گیا تھا۔ اس کے 16 بینک اکاونٹ سے چھ کروڑ کا لین دین ہوا ہے۔ ملزم دس غیر ملکی فون نمبروں کے لگاتار رابطہ میں رہا ہے۔ ایسے میں ریشی کے تار دہشت گردی سے جڑے ہونے سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ منگل کو جموں کے آبکاری مجسٹریٹ کی عدالت میں ریشی کی ضمانت عرضی کو انہی الزامات کی بنیاد پر خارج کردیا گیا۔

      آبکاری مجسٹریٹ جموں اومیشا شرما نے ضمانت عرضی پر دونوں فریق کی دلیلیں سننے کے بعد کہا کہ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ریشی کے نام پر 16 بینک اکاونٹس ہیں، جن میں 6 کروڑ روپے کا لین دین اور 10 غیر ملکی موبائل نمبروں پر ریشی سے رابطہ رہا ہے۔ جانچ عہدیدار نے ملزم کے موومنٹ پیٹرن کا بھی پتہ لگا کر یہ پایا ہے کہ ملزم نے ممبئی، اترپردیش، گوا سمیت ملک کے کئی حصوں کا دورہ کیا ہے اور وی پی این سمیت کئی موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں و کشمیر کی خواتین ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہورہی ہیں تیار

      یہ بھی پڑھیں:
      ’جموں و کشمیر میں حریت ختم‘، پاکستان میں لوگوں کو مشتعل کرنے کے نئے عزائم کا انکشاف

      معاملے کی جانچ چونکہ شروعاتی مرحلے میں ہے، لہٰذا اس معاملے میں فی الحال ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ وہیں، استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ریشی کے خلاف اسی سال معاملہ درج کیا گیا تھا۔ جب جانچ کی گئی تو نہ صرف کروڑوں کی دھوکہ دہی بلکہ دستاویزوں میں جعلسازی سے لے کر خود کو تاجر اور وزارت داخلہ میں پہنچ رکھنے والا بتا کر اس نے کئی لوگوں کو چپت لگائی ہے۔ فرضی دستاویزوں کی بنیاد پر ریشی نے پاسپورٹ بنوالیا، جس کے بل بوتے وہ مڈل ایسٹ کے ممالک تک پہنچ گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: