உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نائیجریہ کے 2سائیبر ٹھگ کشمیر پولیس نے کیا گرفتار، بارہمولہ کے شہری کو لگایا تھا  36 لاکھ کا چُونا 

    جموں کشمیر میں سائیبر جرایم میں کافی اضافہ ہوا ہئے۔ مجرم الگ الگ انداز سے کروڑوں روپے لوگوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ابھی تک تو راجستھان اور دیگر علاقوں کے سائیبر مجرم متحرک تھے لیکن اب غیر ملکی افراد متحرک ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
    سرینگر: جموں کشمیر پولیس کی سایبر سیل نے نائیجریہ کے دو شہریوں کو 36.5 لاکھ کی دھوکہ دہی کے معاملہ میں گرفتار کرلیا ہے۔ ان دو افعاد کو سائبر پولیس زون کشمیر نے دہلی سے گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے ایک باشندے کو ان سائیبر مجرموں نے فیس بُک کے ذریعے کاروبار کا لالچ دیا اور اس سے ساڑھے چھتیس لاکھ کا چُونا لگایا۔ پولیس کے مطابق بارہمولہ کے ایک شخص نے ان سے کچھ عرصہ قبل رابطہ کرکے شکایت درج کی کہ کاروبار کے بہانے اسے ٹھگا گیا ہے۔ عرضی گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک شخص نے پہلے ان کے ساتھ رابطہ بڑھایا اور اپنا تعارف خود کو ادویات کی ایک کمپنی کا عہدیدار بتایا۔

    اس شخص نے انھیں بڑے فائدے کا لالچ دیا اور کہا کہ وہ انھیں ایک جڑی بوٹی سے بنی ادویات کم قیمت پر فراہم کریں گے جسے بازار میں بیچ کر کافی منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔ دو مہینے کی بات چیت کے بعد انھیں کچھ پیکٹ بھیجے گئے اور ان سے ساڑھے چھتیس لاکھ روپے کی رقم اینٹ لی گئی۔ کچھ عرصہ بعد پتہ چلا کہ ادویات اور جڑی بوٹی کے نام پر اسے جو پیکٹ بیچے گئے ہیں وہ دراصل ایک دو سو روپے میں بکنے والا ایک سوکھا پھل ہے۔

    اس کے بعد پولیس نے جانچ شروع کی۔ جانچ کے دوران فراہم کی گئی رقم کے ایکاونٹ کنگھالے گئے۔ کافی مشقت کے بعد پولیس آخر کار دہلی میں سٹوڈنٹ ویزا پر رہ رہئے دو نائیجریا کے ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ انکے قبضے سے کئی موبائیل فون، سیم کارڈ ،کرڈیٹ اور ڈبیٹ کارڈس کے علاوہ اُسی نقلی دوا کے چوبیس پیکٹ برآمد کئے گئے ہیں جو متاثرہ شخص کو آن لاین بیچے گئے تھے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    سائبر پولیس زون کشمیر نے عوام کو سائیبر جرائم کے بارے میں خبر دار کیا ہے۔ پچھلے کجھ سال میں کئی لوگ جموں کشمیر میں الگ الگ انداز سے لُوٹے گئے ہیں۔ کئی معاملوں میں عوام کی رقم واپس حاچل کی گئی ہئے لیکن کئی معاملے سماجی بدنامی کے ڈر سے رپورٹ ہی نہیں کئے جارہے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: