உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: بجبہاڑہ علاقہ میں 24 گھنٹوں میں دو انکاونٹرز، مزید دو دہشت گرد ہلاک

    جموں و کشمیر: بجبہاڑہ علاقہ میں 24 گھنٹوں میں دو انکاونٹرز، مزید دو دہشت گرد ہلاک

    جموں و کشمیر: بجبہاڑہ علاقہ میں 24 گھنٹوں میں دو انکاونٹرز، مزید دو دہشت گرد ہلاک

    Jammu and Kashmir : بجبہاڑہ کے تھجی وارہ علاقے میں چانس انکاونٹر کے دوران سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اے یو جی ایچ کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے اور اس طرح سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسی علاقے میں کل 4 دہشست گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    جموں و کشمیر: بجبہاڑہ کے تھجی وارہ علاقے میں چانس انکاونٹر کے دوران سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اے یو جی ایچ کے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے اور اس طرح سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسی علاقے میں کل 4 دہشست گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اسے قبل گزشتہ روز پوش کریری علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی کے تحت حزب المجاہدین کے دو دہشت گردوں کو ڈھیر کردیا گیا۔ بدھ کی شام تھجی وارہ میں مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت فیاض کمار اور عمر خان کے بطور ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق واگہامہ بجبہاڑہ سے بتایا جا رہا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: آزاد اور ان کی سیاسی پارٹی جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامہ پر کتنا ہوسکتی ہے اثر انداز؟


    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کو علاقے میں ملی ٹینٹوں کی نقل و حمل کے بارے میں پہلے ہی سراغ حاصل ہوا تھا، جس کے نتیجے میں علاقے میں گشت کو تیز کر دیا گیا تھا۔ اس دوران جوں ہی علاقے سے دہشت گردوں کا گزر ہوا تو سیکورٹی فورسز کے ساتھ چانس انکاونٹر ہوا، جس کے نتیجہ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ سیکورٹی فورسیز کو جائے واردات سے کچھ اسلحہ و گولی بارود بھی برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پوش کریری اننت ناگ میں انکاونٹر کے دوران حزب المجاہدین کے دو دہشت گرد ہلاک


    پولیس نے جموں و کشمیر کے اے ڈی جی پی وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ مارے گئے دونوں دہشت گرد پولیس و سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے اور گرینڈ دھاگنے میں ملوث تھے۔ پولیس کے مطابق 3 جولائی 2022 کو چینی وڈر علاقے میں دونوں نے فردوس ڈار نامی پولیس اہلکار پر حملہ کر کے اسے شدید طور پر زخمی کر دیا تھا۔ جبکہ 12 اگست 2022 کو دونوں دہشت گردوں نے داراشکوہ پارک کے نزدیک غلام قادر نامی پولیس اہلکار پر بھی گولیاں چلائیں، جبکہ 15 جون 2022 کو پادشاہی باغ بجبہاڑہ میں سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملہ انجام دینے میں بھی یہ دونوں ملوث تھے۔

    پولیس نے جنوبی کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو بڑے انکاونٹرس کو کامیاب ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارے گئے چاروں دہشت گرد اسی علاقے میں سرگرم تھے اور وہ مستقبل میں ایک بڑی سازش انجام دینے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسیز کی بروقت کارروائی سے اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: