اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاونٹر میں حزب المجاہدین کے دو دہشت گرد ہلاک

    سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ملیٹینسی مخالف کاروائیوں کے نتیجے میں آج جنوبی کشمیر میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے ساتھ بتایا جا رہا ہے اور دونوں دہشت گرد مقامی ہیں۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ملیٹینسی مخالف کاروائیوں کے نتیجے میں آج جنوبی کشمیر میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے ساتھ بتایا جا رہا ہے اور دونوں دہشت گرد مقامی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، اننت ناگ کے شیت پورہ بجبہاڑہ میں جموں کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا اور اس دوران وہاں پر موجود دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی کارروائی کے دوران ایک مختصر انکاونٹر کے بعد دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔مہلوک دہشت گردوں کی شناخت شال گول بجبہاڑہ کے اشفاق احمد غنائی اور ڈوگری پورہ پلوامہ اونتی پورہ کے یاور ایوب کے طور پر ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق دونوں دہشت گرد ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین سے منسلک تھے۔ پولیس کے مطابق، اشفاق مارچ 2020 سے سرگرم تھا جبکہ یاور دسمبر 2021 سے سرگرم تھا۔ دونوں دہشت گرد کئی معاملات میں ملوث تھے اور وہ دونوں پولیس کو مطلوب تھے۔

    دوسری جانب، فوج نے اس آپریشن کو سیکورٹی فورسز کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ فوج کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی ہلاکت سے اس سال کی امرناتھ یاترا پر ممکنہ خدشات کو ٹالا گیا۔ فورسز نے جائے واردات سے ہتھیار اور گولی بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ علاقے میں کافی دیر تک سرچ آپریشن جاری رہا جبکہ علاقے کو جانے والے تمام راستوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ امن و قانون کی بحالی کی غرض سے پورے بجبہاڑہ و متسل علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بند کر دیا گیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: