ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

Encounter in Kashmir: جموں کشمیرکےہندوارہ علاقےمیں انکاونٹر،حزب مجاہدین کاٹاپ کمانڈرہلاک

آئی جی پی کے حوالے سے پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا: 'ہندواڑہ میں میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ کئی ٹیرر کرائمز میں ملوث تھا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے

  • Share this:
Encounter in Kashmir: جموں کشمیرکےہندوارہ علاقےمیں انکاونٹر،حزب مجاہدین کاٹاپ کمانڈرہلاک
فائل فوٹو

جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع کےجھڑپ شمالی ضلع کپواڑہ کے پازی پورہ ہندوارہ میں ہوئی ہے۔جس میں حزب مجاہدین کا ٹاپ کمانڈر محراج الدین ہلوی عرف عبید مارا گیا ۔فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کاروائی میں اس انکاونٹر کو انجام دیا ۔تفصلات کے مطابق فوج اور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کراگنڈ میں پازی پورہ رنن علاقے میں ایک ملیٹنٹ کوئ تخریبی کارروائی انجام دینے کی تاک میں ہے پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور فوج نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ۔جسکے فوج اور ملیٹنٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔اور چھڑپ میں ایک مقامی ملیٹنٹ مارا گیا ۔


آئی جی پی کے حوالے سے پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا: 'ہندواڑہ میں میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر معراج الدین حلوائی عرف عبید کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وہ کئی ٹیرر کرائمز میں ملوث تھا۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے'۔ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا: 'وہ موجودہ دور کا برہان وانی تھا۔ جیسے برہان وانی جنوبی کشمیر میں کئی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا ویسے ہی معراج الدین حلوائی بھی شمالی کشمیر میں کئی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا'۔



سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ ہندوارہ کے پازی پورہ میں گذشتہ رات جموں و کشمیر پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کی بنا پر مشترکہ آپریشن چلایا گیا۔انہوں نے بتایا: 'آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل اور اس کی چار میگزینیں برآمد کی گئی ہیں'

آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس انکاؤنٹر کو ایک بڑی کاروائی سے تعبیر کرتے ہوے کہا ۔کہ یہ ملیٹنٹ مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔ اور پولیس کیلئے یہ ایک کامیابی ہے ۔پورے علاقے میں آخری اطلات ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔مارے گئے ملیٹنٹ کے قبضے سے باری مقداد میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا اور یہ مقامی نوجوانوں کو ملیٹنٹ صفوں میں شامل کرنے کی کوششیں کرتا تھا ۔اور شمالی کشمیر میں ملیٹنٹسی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کررہا تھا ۔

پولیس کے مطابق اس پر گڑی نگاہ رکھی گئی تھی ۔اور آج اطلاع ملتے ہی اس بڑی کاروائی کو پولیس نے انجام دیا ۔پولس کا کہنا ہے کہ اسے حزب مجاہدین کے نیٹ ورک کو دھچکا پہنچا ہے ۔ پولیس کا کہنا کہ اس بار کسی بڑی کاروائی انجام دینے کی تاک میں تھا جسے آج ناکام بنا دیا گیا ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 07, 2021 01:11 PM IST