اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنوبی کشمیر میں انصار غزوۃ الہند کے دو ہائبرڈ دہشت گرد گرفتار ، پولیس نے بتایا بڑی کامیابی

    پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن کے تحت دو دہشت گردوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔

    پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن کے تحت دو دہشت گردوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔

    Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران انصار غزوۃ الہند سے منسلک دو ہایبرڈ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu | Anantnag
    • Share this:
    جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران انصار غزوۃ الہند سے منسلک دو ہایبرڈ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے ضبط کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور فوج کو واگہامہ وپزن روڈ پر مشتبہ ملیٹینٹوں کی نقل و حمل کی ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد ایک آپریشن لانچ کیا گیا اور اننت ناگ پولیس نے فوج کی 3 راشٹریہ رایفلز کے اشتراک سے بجبہاڑہ کے واگہامہ - وپزن سڑک پر ایک خصوصی ناکہ قائم کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی نے پاس کی قرارداد، کہا: راہل گاندھی کو بنایا جائے قومی صدر


    دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر ایک حکمت عملی وضع کی گئی۔  اس دوران ناکے پر چیکنگ کے دوران مشترکہ پارٹی نے کالعدم دہشت گرد تنظیم اے جی یو ایچ کے 02 ہائبرڈ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق گرفتار شدہ ہایبرڈ دہشت گردوں کی شناخت تنویر احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکنہ واگھامہ بجبہاڑہ اور طفیل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ مڈورہ ترال کے طور سے ہوئی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر : پی ڈی پی کا سرینگر میں احتجاجی مارچ، مرکزی حکومت پر لگایا یہ بڑا الزام


    علاوہ ازیں تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 2 پستول، 2 میگزین اور  گولیوں کے 15 راؤنڈ برآمد ہوئے۔  پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 166/2022 کے تحت ایک مقدمہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج کیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس آپریشن کے تحت دو دہشت گردوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یقینی طور پر ایک بڑی منصوبہ بند سازش کو ٹالا گیا ہے۔ ادھر پولیس نے اس طرح کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: