உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک ۔ علامتی تصویر ۔

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں جیش محمد کے دو دہشت گرد ہلاک ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جیش محمد کے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر کے دوران مار گرایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر فاروق احمد کے قتل میں ملوث ماجد نظیر کو بھی مار گرایا گیا ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جیش محمد کے دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر کے دوران مار گرایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر فاروق احمد کے قتل میں ملوث ماجد نظیر کو بھی مار گرایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں بیتی شب کو  سیکورٹی فورسیز کے ساتھ انکاونٹر میں جیش محمد کے دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں ۔ تجن پلوامہ میں بیتی شب انکاونٹر اس وقت شروع ہوا، جب ملی ٹینٹوں کی موجودگی پر سیکورٹی  فورسیز نے علاقہ کا محاصرہ کیا ۔ اس دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ شروع کردی ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف جموں شہر میں زبردست احتجاج، کئی افراد کو پولیس نے کیا گرفتار


    رات کے دوران فوج کی 53 راشٹریہ رئفلز اور سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر محاصرہ بڑھا دیا تھا ۔ تاہم آج صبح گولیوں کے تبادلے میں جیش محمد کے دو ملی ٹینٹ مارے گئے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پلوامہ میں این آئی اے کی کئی مقامات پر چھاپے ماری، جانئے کیا ہے وجہ


    پولیس کے ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکورٹی فورسیز کے لیے بڑی کامیابی  ہے، کیونکہ ماجد حال ہی میں سانبورہ پانپور کے سب انسپکٹر فاروق احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔ جموں و کشمیر پولیس میں بطور سب انسپکٹر فاروق احمد کو حال ہی میں دھان کے کھیت میں گولی مارکر شہید کر دیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی نے کہا کہ انکاونٹر میں مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت لدھو پانپور کے رہنے والے ماجد نظیر اور برپورہ پلوامہ کے عابد احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ ہلاک شدہ ملی ٹینٹوں کے قبضہ سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: