جموں۔کشمیر میں صحافی بن گیا تھا Terrorist، سکیورٹی فورسز نے ساتھی سنگ کیا ڈھیر، برآمد ہوا پریس کارڈ!
Encounter in Srinagar: مارے گئے دو ملی ٹنٹوں میں سے ایک کے پاس سے صحافتی شناختی کارڈ برآمد کیا گیا ہے۔ وہ ایک سال پہلے مقامی ویب پورٹل چلاتا تھا اور بعد میں ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہوا تھا۔
jammu and kashmir: سرینگر کے رعناواری علاقہ میں آج صبح ایک انکاؤنٹر میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ مارے گئے دونوں ملی ٹنٹوں کا تعلق لشکر سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی خبر کے بعد پولیس نے رات کو پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور جو ہی سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں پر گھیرا تنگ کیا ، انھوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کا تعلق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک ملی ٹنٹ کی پہچان رئیس احمد بٹ ولد عبدل حمید بٹ ساکنہ شاہ آباد ویری ساکنہ بجبہارہ کے طور ہوئی تھی جبکہ دوسرے ملی ٹنٹ کی پہچان ہلال احمد ولد سفیر احمد ساکنہ کٹھی پورہ بجبہارہ کے طور ہوئی ہے۔ دونوں سی کٹیگری کے ملی ٹنٹ بتائے گئے ہیں۔ رئیس احمد کے پاس سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جسمیں اسے صحافی بتایا گیا ہے۔
دراصل رئیس ملی ٹینسی میں شامل ہونے سے پہلے اننت ناگ میں ایک ویب پورٹل چلاتا تھا۔ وہ بعد میں اگست 2021 میں ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہوا تھا۔ ہلال احمد نے اکتوبر میں ملی ٹینسی میں شمولیت کی تھی۔ مارے گئے ملی ٹنٹ کئی تخریبی کاروائیوں میں شامل بتائے جارہے ہیںکشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے ملی ٹنٹ چھٹی پر گئے پہنچے سیکورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ کئی پنچایتی نمائیندوں اور کچھ عام لوگوں کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔