کولگام: گنڈ چہل فرصل کولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار اورگولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، لشکر طیبہ سے وابستہ دونوں دہشت گرد مقامی بتائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی فورسزکو گنڈ چہل فرصل کولگام علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد یہاں محاصرہ کیا گیا۔ کولگام پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن شروع کیا اور یہاں ایک انکاونٹر ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، جن کی شناخت زبیر احمد میر ساکنہ کیموہ کولگام اور ادریس احمد ڈار ساکنہ کول پورہ کولگام کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دوران جموں وکشمیر پولیس نے ٹوئٹ کرکے اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ دونوں دہشت گردوں علاقے میں کچھ دیر سے سرگرم تھے، ان کے قبضے سے ہتھیار اورگولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔