ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیرکے کپواڑہ میں پاکستان کی دراندازی، ایل او سی کے پاس تصادم میں دو ملیٹنٹ ہلاک

جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں ہفتہ کے روز علی الصبح ایل او سی (LoC) کے پاس ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian Security Force) اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاونٹر (Encounter) میں دو ملیٹنٹ مارے گئے۔

  • Share this:
جموں وکشمیرکے کپواڑہ میں پاکستان کی دراندازی، ایل او سی کے پاس تصادم میں دو ملیٹنٹ ہلاک
جموں وکشمیرکے کپواڑہ میں ایل او سی کے پاس تصادم، دو ملیٹنٹ ہلاک

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں ہفتہ کے روز علی الصبح ایل او سی (LoC) کے پاس ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian Security Force) اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاونٹر (Encounter) میں دو ملیٹنٹ مارے گئے۔ دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ آج صبح، فوجیوں کو شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے نوگام سیکٹر میں کنٹرول لائن کے پاس مشکوک سرگرمیاں نظر آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے تیزی سے گھات لگا کر حملہ کیا، جس میں دو ملیٹیننٹ مار گرائے گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ موقع سے دو اے کے -47 رائفل اور جنگ میں استعمال کی جانے والی اشیا ضبط کی گئیں۔


دوسری جانب پاکستان کی طرف سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بناکر فائرنگ کی جارہی ہے۔ بی ایس ایف کے جوان بھی پاکستان کی فائرنگ کا زبردست جواب دے رہے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔


پاکستان کی طرف سے مسلسل ہو رہی فائرنگ


واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے مسلسل سیز فائر کی خلاف کی جارہی ہے اور ہندوستانی فوج کی پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی جارہی ہے۔ جمعہ کو جموں وکشمیر کے راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھی پاکستان کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حادثہ میں جوان شہید ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے 22 جون کو بھی پاکستان کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں نوشہرہ میں تعینات ایک جوان شہید ہوگیا تھا۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 11, 2020 10:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading