உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوپیاں میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، دو دہشت گرد ہلاک

    شوپیاں میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، دو دہشت گرد ہلاک

    شوپیاں میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم، دو دہشت گرد ہلاک

    مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جاسکی ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کو پہلے خود سپردگی کرنے کا موقع دیا تھا، لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

    • Share this:
      سری نگر: جنوبی ضلع شوپیاں کے کپواڑہ میں پیر کی رات دیر گئے سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے کٹپورہ میں ہونے والے مسلح تصادم میں دو عدم شناخت دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

      سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے کٹپورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں پیر کی شام دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑ گیا جس میں دو جنگجو مارے گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ضلع شوپیاں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرا دی ہیں۔

      سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شوپیاں میں مزید دو جنگجوئوں کی ہلاکت کے ساتھ وادی میں رواں برس اب تک مارے جانے والے جنگجوئوں کی تعداد بڑھ کر 193 ہوگئی ہے۔ ان میں دو درجن غیر ملکی جنگجو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کم از کم 9 مقامی جنگجوئوں نے تصادم آرائیوں کے دوران خود سپردگی اختیار کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: