ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: سوپورمیں انکاؤنٹر۔2 ملیٹنٹ ہلاک، مارےگئےملیٹنٹوں میں فیاض احمد وار بھی شامل

جموں کشمیر کے سوپور میں انکاؤنٹر کے دوران دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا گیا۔ فیاض وار کئی حملوں اور شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ وہ شمالی کشمیر میں تشدد کی کارروائیاں انجام دینے والا آخری مجرم تھا'

  • Share this:

جموں کشمیر کے سوپور میں انکاؤنٹر کے دوران دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا گیا۔ دونوں ملی ٹنٹوں میں سے سوپور کا فیاض احمد وار بھی شامل تھا۔وارپورہ سوپور کا فیاض احمد وار کی کافی دنوں سے پولیس کو تلاش تھی۔ سکیورٹی جوانوں نے اسلحہ گولہ بار ود ضبط کیا ہے۔سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ سری نگر، 23 جولائی (یو این آئی) شمالی ضلع بارہمولہ کے وارپورہ سوپور میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران دو جنگجو مارے گئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے مہلوک جنگجوئوں میں سے ایک کی شناخت فیاض وار کے طور پر کی ہے۔


انہوں نے کہا: 'فیاض وار کئی حملوں اور شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ وہ شمالی کشمیر میں تشدد کی کارروائیاں انجام دینے والا آخری مجرم تھا'۔ وجے کمار نے کہا کہ سوپور میں فیاض وار اور اس کے ساتھی کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔


انہوں نے کہا: 'تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جس کے لئے اولالذکر مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے'۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وارپورہ سوپور میں مارےگئےملیٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی 22 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں گزشتہ شام دیر گئے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔


انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود مارےگئےملیٹنٹوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 23, 2021 11:37 AM IST