ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں انکاؤنٹر، 2 دہشت گرد ہلاک ،1 کی گئی شناخت

  • UNI
  • Last Updated: Jan 21, 2020 03:11 PM IST
  • Share this:
جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں انکاؤنٹر، 2 دہشت گرد ہلاک ،1 کی  گئی شناخت
علامتی تصویر

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے کھریو علاقہ میں منگل کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔مہلوک دہشت گرد وں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ جیش محمد کے ساتھ وابستہ تھے۔ ان میں سے ایک کی شناخت ترال کے رہنے والے رئیس احمد کے بطور ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ کے کھریو میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ کو منگل کی علی الصبح محاصرے میں لے لیا۔


انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران علاقہ میں موجود،دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں2 دہشت گرد مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں آپریشن جاری ہے اور مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔قبل ازیں جنوبی ضلع شوپیاں کے وچی علاقہ میں پیر کو ہونے والے ایک تصادم میں حزب المجاہدین سے وابستہ تین دہشت مارے گئے۔مہلوک دہشت گرودں میں ایس پی او سےدہشت گرد بننے والا عادل بشیر بھی شامل تھا ۔جس نے 2018 میں اس وقت کے پی ڈی پی ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر کی سرکاری رہائش گاہ سے 7 اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول کو اڑایا تھا

First published: Jan 21, 2020 03:06 PM IST