உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں مسلح تصادم، دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

    جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں مسلح تصادم، دو جنگجو ہلاک

    جموں و کشمیر: بانڈی پورہ میں مسلح تصادم، دو جنگجو ہلاک

    جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے وترینہ نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے وترینہ نامی گائوں میں ایک مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے وترینہ نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا: 'مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے'۔
      سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وترینہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 14 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے اتوار کی صبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

      سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خود سپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی، جو انہوں نے مسترد کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے جا چکے تھے، جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: