جموں۔کشمیر کے کولگام ضلع میں سنیچر کو سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ جس میں دو دہشت گرد مار گرائے گئے ہیں۔ پولیس نے اس بارے میں جانکاری دی۔ مارے گئے دونوں دہشت گرد حزب المجاہدین کے تھے۔ پولیس کے ایک افسران نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اس ضلع کے وانپورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور تلاشی مہم چلائی گئی۔
افسرنے بتایا کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر گولیاں چلائیں جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔ ملی جانکاری کے مطابق جموں اور کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور ہندستانی فوج کے ذریعے مشترکہ آپریشن کیا جارہا ہے۔
سی این این نیوز 18کے رپورٹر مفتی اصلاح کی طرف سے دی گئی اس جانکاری کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سی آر پی ایف
(CRPF)، قومی رائلفلس اور جموں۔کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم پر گولی باری شروع کردی۔ کولگام کے وانپورہ میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔
یہ خبر باکل ابھی آئی ہے اور اسے سب سے پہلے نیوز 18 پر پڑھا جارہا ہے۔جیسے۔جیسے جانکاری مل رہی ہے ہم اسے اپڈیٹ کر رہے ہیں۔ تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔ آپ اس کو اپڈیٹ کرت رہیں۔ جیسے۔جیسے اطکاع ملتی ہے ہم آپ کو اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔ اپڈیٹ کیلئے اس خبر کو ری فریش کرتے رہیں
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔