உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں پر اسرار دھماکے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی 

    جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک پراسرار دھماکے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں بدھ کی دوپہر کو زیر تعمیرات مقام پر پر اسرار دھماکے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے ہیں۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک پراسرار دھماکے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں بدھ کی دوپہر کو زیر تعمیرات مقام پر پر اسرار دھماکے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ ٹہاب پلوامہ میں بہار ریاست سے تعلق رکھنے والے دو مزدور اس وقت شدید زخمی ہوئے، جب وہ دیوار بندی کی Plinth پر کام کر رہے تھے، اس دوران زور دار دھماکہ ہوا، جس میں دو مزدور زخمی ہوئے۔

    زخمی مزدوروں کی شناخت بہار ریاست کے ارریا ضلع کے محمد اشتیاق  اور رنجیت کمار رام  کے بطور ہوئی ہے۔ زخمیوں میں اشتیاق کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اس دھماکے میں اشتیاق کا ایک ہاتھ کٹ گیا ہے۔ اگرچہ پہلے دونوں زخمیوں کو ٹہاب کے پبلک ہیلتھ سینٹر میں فسٹ ایڈدیا گیا۔

    بعد میں دونوں کو مزید علاج و معالجہ کے لئے سری نگر کے بون اور جوائنٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد فوج اور پولیس نے جائے واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی اور کچھ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔

    تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس جگہ پر انکاونٹر ہوا تھا،  جہاں پر پورانہ شل موجود تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نیجے میں دو مزدور زخمی ہوئے۔ پولیس نے کیس درچ کرکے مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: