உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Target Killing: کشمیر میں دو غیر ریاستی مزدوروں کو ماری گئی گولی بہار کے ایک مزدور کی اسپتال میں موت

    بڈگام ضلع کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں رات کو ملیٹنٹوں نے اینٹ کے بٹھے ہر کام کررہے دو مزدروں کو گولی مار دی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ارنیا بہار سے تعلق رکھنے والے دل خوش کمار اور پنجاب کے راجن شامل تھے۔

    بڈگام ضلع کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں رات کو ملیٹنٹوں نے اینٹ کے بٹھے ہر کام کررہے دو مزدروں کو گولی مار دی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ارنیا بہار سے تعلق رکھنے والے دل خوش کمار اور پنجاب کے راجن شامل تھے۔

    بڈگام ضلع کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں رات کو ملیٹنٹوں نے اینٹ کے بٹھے ہر کام کررہے دو مزدروں کو گولی مار دی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ارنیا بہار سے تعلق رکھنے والے دل خوش کمار اور پنجاب کے راجن شامل تھے۔

    • Share this:
    سرینگر: کشمیر میں ٹارگٹ کلینگ (Target Killing) کے ایک اور واقعہ میں دو غیر ریاستی مزدوروں کو گولی کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ بڈگام ضلع کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں رات کو ملیٹنٹوں نے اینٹ کے بٹھے ہر کام کررہے دو مزدروں کو گولی مار دی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ارنیا بہار سے تعلق رکھنے والے دل خوش کمار اور پنجاب کے راجن شامل تھے۔ دونوں زخمی افراد کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا لیکن ایک کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اُسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دل خوش کمار ساکن ارنیا بہار کی اسپتال پہنچنے تک موت ہوگئی۔ اسے گردن میں گولی ماری گئی تھی۔ دوسرے زخمی شخص کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ اسکے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ پولیس کے مطابق ملی ٹنٹوں نے یہاں آکر اندھا دُھند گولیاں چلائیں۔ واضح رہے کہ آج ٹارگٹ کلینگ کا یہ دوسرا معاملہ رہا۔

    یہ بھی پڑھئے:  کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے سلسلے میں ایکشن میں امت شاہ، NSA Ajit Doval کے ساتھ کی میٹنگ

    اس سے قبل دن میں کولگام میں راجستھان کے ایک بینک ملازم کو گولی ماردی گئی۔ چاڈورہ میں ہی کچھ دن قبل راہل بٹ نامی کشمیری پنڈت ملازم کو دفتر میں گولی ماری گئی تھی اور ایک آرٹسٹ امبرین بٹ کو بھی ملی ٹنٹوں نے ہلاک کیا۔ آج رات کے واقعہ کے فوری بعد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔معاملہ کی جانچ جاری ہے لیکن پچھلے ایک ہفتے دے پے در پے ٹارگیٹ کلنگ کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہیں۔

    غور طلب ہے کہ کشمیر میں دہشت گرد اب ٹارگٹ کلنگ کرکے دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔ وہ غیر کشمیری اور ہندو شہریوں کو نشانہ بناکر حملے کررہے ہیں ۔ جمعرات کو بھی دہشت گردوں نے کوگلام میں ایک بینک مینجر کا گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

    وادی میں ٹارگیٹ کلنگ: کولگام میں دہشت گردوں نے بینک ملازم کا گولی مار کر کیا قتل

     

     

    وادی میں ٹارگیٹ کلنگز اور خونی رقص جاری ہے اور اسی کڑی کے چلتے ارہ کولگام علاقے میں واقع علاقائی دیہاتی بینک کی شاخ میں تعینات وجے کمار ساکنہ راجھستان نامی بینک ملازم کو آج بندوق برداروں کی گولی مار کر ہلاک کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح افراد آج صبح ارہ کولگام میں نمودار ہوئے اور یہاں علاقائی دیہاتی بینک کی شاخ میں تعینات وجے کمار ولد اوم پرکاش ساکنہ راجستھان نامی بنک مینجر پر نزدیک سے گولیاں مار کر انہیں زخمی کر دیا اگرچہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا گیا تاہم انہوں زخموں کی تاب نالاکر دم توڑ دیا۔

    Amreen کےقتل پر والد کا درد، میری بیٹی میرا گھر چلاتی تھی، اس کی ہلاکت سے میرا گھر ویران۔۔

    اس واقعہ کے بعد سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کی سینر لیڈر سکینہ اہتو نے مسلسل ٹارگٹ کلنگز کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قراردیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے واقعات سے انسانیت اور کشمیریت شرمسار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے صدیوں پرانے روایتی بھائی چارے کو دھچکہ لگا ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: