پونچھ میں کنٹرول لائن پر پکڑے گئے دو پاکستانی شہریوں کو فوج نے پاکستانی رینجروں کے حوالے کردیا ہے۔ اتوار کو انہیں تحفے اور نئے کپڑے دے کر چکاں دا باغ کے راستے انہیں وطن واپس بھیجا گیا۔
ہفتہ کی شام دیر گئے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر گلپور سیکٹر میں تعینات فوج کی درگا بٹالین کے جوانوں نے ان دونوں کو پکڑ لیا۔ ان کی شناخت سردار عبدالحمید (65) اور ان کے بیٹے عباس (45) کے طور پر ہوئی ہے، دونوں پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کے پولاس گاؤں کے رہائشی ہیں۔ فوجی حکام کی پوچھ تاچھ پر دونوں نے بتایا کہ وہ بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے غلطی سے اس طرف آگئے تھے۔ اس کے بعد وزارت خارجہ سے مشاورت کے بعد فوجی اعلیٰ حکام نے انہیں ان کے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی رینجرز سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا اور دو پاکستانی شہریوں کے کراسنگ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
دونوں طرف سے اتفاق کے بعد اتوار شام قریب ساڑھے چھ بجے پونچھ ضلع ہیڈکوارٹر سے آٹھ کلو میٹر دور واقع چکاں دا باغ کی راہیں ملنے کے گیٹ کھولے گئے۔ جہاں فوجی عہدیداروں نے دونوں باپ بیٹے کو پاکستانی رینجروں کے حوالے کردیا۔
اس سے قبل، پونچھ کے بھاٹادوڑیاں میں دہشت گردوں نے فوجی گاڑی کو آئی ای ڈی سے اڑایا تھا۔ اس کے لیے پاکستان نے ڈرون سے ہتھیار اور دھماکو مادہ بھیجا تھا۔ اب تک اس حملے میں چھ مقامی او جی ڈبلیو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کو اپنے گھر میں کئی مہینے تک پناہ دی تھی۔ جن اسٹیل بلیٹ کا حملے میں استعمال کیا گیا، ایسی ہی گولیوں کا استعمال ڈھانگری کے قتل عام میں بھی ہوا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔