اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jammu and Kashmir: سری نگر میں انکاونٹر، ایک پاکستانی سمیت دو دہشت گردوں کو ہلاک کئے جانے کا دعویٰ

    جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک مختصر انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو مارگرانے کا دعوٰی کیا ہے۔ آئی جی پولیس کشمیر زون وجے کمار نے نصف شب ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سری نگر کے بمنہ علاقے میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔

    • Share this:
    سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک مختصر انکاونٹر میں دو دہشت گردوں کو مارگرانے کا دعوٰی کیا ہے۔ آئی جی پولیس کشمیر زون وجے کمار نے نصف شب ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سری نگر کے بمنہ علاقے میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔

    آئی جی پی وجے کمار نے چند منٹ بعد لکھا کہ  انکاونٹر کی جگہ سے ملے دستاویز کے مطابق مارے گئے ایک دہشت گرد کی پہچان عبداللہ گوجری کے طور ہوئی ہے، جو فیصلہ آباد، پاکستان کا باشندہ تھا اور دوسرے دہشت گرد کی پہچان عادل حسین میر عرف سُفیان  کے طور کی گئی ہے، جو پولیس کے مطابق جنوبی کشمیر اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ عادل پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2018 میں واگھہ کے راستے ویزا پر پاکستان چلا گیا تھا اور وہاں دہشت گردانہ صفوں میں شامل ہوا۔

    پولیس نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لشکرطیبہ کے اُس گروپ کا حصہ تھے، جو سوپورانکاونٹرکے دوران بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے تھے اور تب سے پولیس ان کا پیچھا کر رہی تھی اور آج انہیں ایک تیزکارروائی کے دوران انھیں مارگرایا گیا۔

    آئی جی پی کشمیر نے کہا ہےکہ پاکستان کے ہینڈلرس نے امرناتھ یاترا پرحملہ کرنے کے لئے عادل حسین کے ساتھ دو پاکستانی دہشت گرد کشمیر بھیجے تھے، لیکن پولیس نے عادل سمیت تینوں کو اب مار گرایا ہے۔ جموں کشمیر پولیس کے مطابق، اس سال اب تک 102 دہشت گرد مار گرائے گئے ہیں، جن میں سے 72 مقامی اور 30 غیر ملکی شامل تھے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: