உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: بارہمولہ انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، دہشت گردوں کی تھی بڑی منصوبہ بندی

    جموں وکشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹیوں، فوج کی انتیس آر آر،سی آر پی ایف اور ایس ایس بی سکینڈ بٹالین پٹن نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے یدی پورہ علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    جموں وکشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹیوں، فوج کی انتیس آر آر،سی آر پی ایف اور ایس ایس بی سکینڈ بٹالین پٹن نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے یدی پورہ علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    جموں وکشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹیوں، فوج کی انتیس آر آر،سی آر پی ایف اور ایس ایس بی سکینڈ بٹالین پٹن نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے یدی پورہ علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Baramula, India
    • Share this:
    بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس کی مشترکہ پارٹیوں، فوج کی انتیس آر آر،سی آر پی ایف اور ایس ایس بی سکینڈ بٹالین پٹن نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے یدی پورہ علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ یہ دہشت گرد بارہمولہ کے حیدر بیگ  میں جاری اگنیویر آرمی بھرتی ریلی کو نشانہ بنانے کے طاق میں تھے۔

    سیکورٹی فورسیز نے مارے گئے ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا۔ ضلع بارہمولہ کے یادی پورہ علاقے میں اس وقت یہ انکاؤنٹر شروع ہوا، جب دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے متعلق مخصوص اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے، پولیس، فوج کی 29 آرآر اور سیکنڈ بٹالین ایس ایس بی کی مشترکہ ٹیموں نے رات کے وقت علاقے کو گھیرے میں لے کرتلاشی کارروائی شروع کی۔

    تلاشی کے دوران رہائشی مکان میں چھپے دہشت گردوں نے سرچ پارٹی پرفائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی، جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت کی جا رہی ہے۔ برآمد شدہ لاشوں سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹلی جنس رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ دہشت گردوں کو بارہمولہ میں جاری آرمی ریکروٹمنٹ ریلی اگنی ویرپر حملہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ان کا مشن ان نوجوانوں کو پریشان کرنے کے لیے اس بھرتی ریلی کو پٹری سے اتارنا تھا جو مین اسٹریم دھارے میں شامل ہونے کے خواہشمند تھے۔ سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے ان مذموم منصوبے کو ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ اگرچہ انکاؤنٹر کی جگہ کو صاف کر دیا گیا ہے، لیکن عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انکاؤنٹر کی جگہ کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی مشکوک چیز کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

    اس انکاؤنٹر سے متعلق فوج کی دس سیکٹر میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ نے کہا، انکاؤنٹر میں مارے گئے ملیٹنٹ بارہمولہ ضلع کے حیدربیگ پٹن قائم دس سیکٹر میں اگنی ویر اسکیم کے تحت جاری فوجی بھرتی کو ٹارگٹ کرنے اور اس میں خلل ڈالنے کے طاق میں تھے۔ انہیں ان پٹ موصول ہوا تھا کہ یہ نوجوانوں کو پریشان کر کے اس فوجی بھرتی ریلی کو ناکام بنانا چاہتے تھےآج صبح یدی پورہ گاؤں میں کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ جس کے فوراً بعد بارہمولہ پولیس، انتیس آر آر، سی آرپی ایف اور ایس ایس بی کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

    تلاشی کے دوران ایک رہائشی مکان سے چھپے ہوئے دہشت گردوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں انکاؤنٹر شروع کیا گیا، جس میں دو دہشت گردوں کو ماردیا گیا۔" اس سے پہلے بھی اسی علاقے میں انکاؤنٹر ہواتھا جس میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ یدی پورہ انکاؤنٹر کے دوران آنے اور جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے تھے کسی کوبھی انکاؤنٹر مقام کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انکاؤنٹر کے نذدیک گھروں میں موجود لوگوں کو بحفاظت نکالا گیا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: