جموں وکشمیر: کولگام تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری
جموں وکشمیر: کولگام تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری
جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے ژنی گام میں ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے ژنی گام میں ایک مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
سری نگر: جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے ژنی گام میں ہونے والے ایک مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے ژنی گام میں ایک مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام کے ژنی گام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج کی ایک راشٹریہ رائفلز اور سی آرپی ایف نے مذکورہ علاقے میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑگیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ انتظامیہ نے احتیاط کے طور ضلع کولگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی ہیں۔ نیز سکیورٹی فورسزکی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔