உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول کے مچھل سیکٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، پاکستانی کرنسی برآمد

    جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول کے مچھل سیکٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، پاکستانی کرنسی برآمد

    جموں و کشمیر: لائن آف کنٹرول کے مچھل سیکٹر میں دو دہشت گرد ہلاک، پاکستانی کرنسی برآمد

    Jammu and Kashmir : لائن آف کنٹرول کے مچھل سیکٹر میں گزشتہ روز دراندازی کی ایک کوشش کو فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں و کشمیر : لائن آف کنٹرول کے مچھل سیکٹر میں گزشتہ روز دراندازی کی ایک کوشش کو فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ بدھ کو فوج کے بریگیڈیئر وندو سنگھ نگئی نے کرنل پوینت اور ڈی ایس پی راشد احمد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوارن آپریشن کے متعلق میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے دو دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کیا گیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: ضلع کولگام میں گزشتہ ایک سال میں 10 غیر ملکی سمیت 50 سے زائد دہشت گرد ہلاک


    اس دوارن آپریشن میں شامل فوج کے کرنل پونیت چوہان نے آپریشن کے متعلق اہم جانکاری دی اور بتایا کہ دہشت گردوں کو پہلے للکارہ گیا، لکین انہوں نے فوج پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دونوں دراندازں کو ہلاک کردیا گیا ۔ ان کے قبضہ سے پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی اور ابھی بھی ان کی پہچان اور تنظیم کا پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: دریائے توی کے کنارے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کیلئے حکومت اٹھانے جارہی ہے سخت قدم


    فوج پوری طرح سے لائن آف کنٹرول پر تیار ہے اور کسی کو بھی امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ فوج نے اسے ایک بڑی کارروائی سے تعبیر کیا اور کہا سرحدوں پر ہوشیار فوج اس طرح کی کارروائی کیلے ہمیشہ تیار رہتی ہے اور ملک کی سلامتی اور امن امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔

    سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں خبر ملی تھی کہ لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کا ایک گروپ اس پار آنے کی تاک میں بیٹھا ہوا ہے ، لکین ہندوستانی فوج سرحدوں پر چوکس ہے ۔ فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے منصوبہ کو ہمیشہ ناکام بنایا جائے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: