سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ رات بھر چلے تصادم (Encounter) میں جیش محمد کے دو دہشت گرد مار گرائے گئے۔ پولیس نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ کے گنڈی پور میں اتوار کی شب سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لئے علاقے کی گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی، جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم کی جگہ سے دو اے کے رائفل اور جرائم میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا برآمد کی ہیں۔
کشمیر علاقے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے اتوار کی رات بتایا تھا ’کانسٹبل ریاض احمد کے قاتل سمیت جیش محمد کے دو دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہوئے تصادم میں گھر گئے تھے‘۔ کانسٹبل ریاض احمد کی 13 مئی کو پلوامہ میں قتل کردیا گیا تھا۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ تصادم میں مارے گئے دونوں دہشت گرد مقامی لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وادی میں جو ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ہیں، انہیں پکڑنا اور ان کے ارادوں کو ناکام کرنا ہماری سب سے اولین ترجیح ہے۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ہم ایسے لوگ جنہوں نے دہشت گردی کا غلط راستہ پکڑ لیا ہے۔ ایسے مقامی لوگوں کو واپس لانے کے لئے ان کے والدین کی مدد لے رہے ہیں۔ پولیس افسر نے کہا کہ جو لوگ کشمیر میں نوجوانوں اور لوگوں کو بھڑکانے کا کام کر رہے ہیں، ایسے لوگوں پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے اور ایسے لوگوں کے خلاف معاملہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔