ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شوپیاں میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، پاکستان سے ملی تھی ٹریننگ

جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے محاصرہ اور تلاشی مہم (کاسو) کے دوران ہوئے تصادم میں دو نامعلوم دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: شوپیاں میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، پاکستان سے ملی تھی ٹریننگ
جموں وکشمیر: شوپیاں میں مڈبھیڑ، دو دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir Police) کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے محاصرہ اور تلاشی مہم (کاسو) کے دوران ہوئے تصادم میں دو نامعلوم دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔ تصادم میں مارے گئے دو دہشت گردوں میں سے ایک حزب المجاہدین کا رکن ہے اور وہ ہتھیار چلانے کی ٹریننگ لےکرگزشتہ ہی ہفتے پاکستان (Pakistan) سے لوٹا تھا۔ انسپکٹر جنرل پولیس (کشمیر) وجے کمار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں شوپیاں کے ونگام میں ہفتہ کی شام کو جو تصادم شروع ہوا تھا، وہ حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) اور لشکر طیبہ (Lashkar-e-Taiba) کے ایک دہشت گرد کے مارے جانے کے ساتھ ختم ہوگئی۔


وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر راشٹریہ رائفلس (آر آر)، جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی مہم گروپ (ایس اوجی) اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں نے ہفتے کی دیر شام شوپیاں کے وانگا گاؤں میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔


ترجمان کے مطابق، سلامتی دستوں کے جوان گاؤں میں جب ایک خاص علاقے کی طرف بڑھ رہے تھے، تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے گولیاں چلائیں، سلامتی دستوں نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے ساتھ ہی مڈبھیر شروع ہوگئی۔ جوانوں نے دہشت گردوں کو خودسپردگی کرنے کو کہا، لیکن انہوں نے فائرنگ جاری رکھی۔


مڈبھیڑ کے دوران ایک دہشت گرد ہفتہ کی شام کو ہی مارا گیا تھا۔ ایک دیگر دہشت گرد رات میں مارا گیا۔ مڈبھیڑ رات بھر جاری رہی۔ مڈبھیڑ میں اب تک دو دہشت گرد مارے گئے ہیں اور یہ ابھی بھی جاری ہے۔ مڈبھیڑ میں دو جوان زخمی ہوگئے جس کے بعد ایک جوان نے سری نگر میں فوج کے 92 بیس اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑدیا۔ مڈبھیڑ کے مقام سے اب تک ایک ایم آئی ون اور ایک اے کے رائفل برآمد کی گئی ہے۔ اس دوران، مڈبھیڑوالی جگہ اور آس پاس کے علاقوں میں امن و قانون بنائے رکھنے کے لئے آس پاس کے علاقوں میں اضافی سلامتی دستے اور پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 28, 2021 04:58 PM IST