ہوم » نیوز » No Category

اننت ناگ: سکیورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں کے درمیان انکاؤنٹر ختم، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولی بارود ضبط

جنوبی کشمیر کے شالگام اننت ناگ علاقے میں دن بھر جاری رہنے والے انکاؤنٹر اب ختم ہو گیا ہے۔ انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے دو ملیٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔ وہیں موقع پر بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولی بارود بھی سکیورٹی فورسز نے برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔

  • Share this:

جموں کشمیر:- جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے شال گام علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں دو ملیٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے۔ جبکہ علی الصبح  شروع کیا گیا آپریشن اب ختم ہو گیا  ہے۔ علاقے میں ملیٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر جموں کشمیر پولیس، فوج کی تین راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے شالگام علاقے کے جنگلاتی رقبے کا محاصرہ کیا جس کے بعد وہاں پر پناہ لئے ملیٹینٹوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں اطراف سے گولیاں چلیں اور اس دوران دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ علاقے میں مزید ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے مدنظر چاپر اور ڈرون خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ وہیں موقع پر بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولی بارود بھی سکیورٹی فورسز نے برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔


اس دوران دو ملیٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ مزید ملیٹینٹوں کے چھپے ہونے کے خدشات کے مدنظر سیکورٹی فورسز نے چاپرس اور ڈرون کیمروں کی خدمات بھی حاصل کیں۔ یہ آپریشن بدھروار کی شام کے اوقات تک جاری رہا۔ جسکے بعد دونوں ملیٹینٹوں کی لاشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔ فورسز نے جاۓ واردات سے دو اے کے 47 رائفلیں، پستول، میگزین اور گولیوں کے راؤنڈ بھی برآمد کر کے ضبط کر لئے۔


سیکورٹی فورسز نے دونوں ملیٹینٹوں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملیٹینٹ اس علاقے میں پناہ لیکر یقینی طور پر کسی بڑی تخریبکار سرگرمی کو انجام دینے کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا  جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے انکاؤنٹر کے معاملے میں بھی ایک کیس درج کر لیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Feb 24, 2021 10:24 PM IST