உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ جاری، اودھمپور میں عدالت نے دو منشیات فروشوں کو سنائی 10 سال قید کی سزا

    J&K News: منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ جاری، اودھمپور میں عدالت نے دو منشیات فروشوں کو سنائی 10 سال قید کی سزا

    J&K News: منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ جاری، اودھمپور میں عدالت نے دو منشیات فروشوں کو سنائی 10 سال قید کی سزا

    Jammu and Kashmir : سییشن جج ادھم پور کی عدالت نے این ڈی پی ایس کیس میں دو ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا اور ان دونوں مجرموں کی سزا کا تعین بھی کیا۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو 10 سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Udhampur | Srinagar | Jammu | Jammu and Kashmir
    • Share this:
    جموں و کشمیر:  مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جہاں نوجوان منشیات کی لت میں بڑی تعداد میں مبتلا ہو رہے ہیں تو وہیں پولیس کی جانب سے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد پر شکنجہ مزید مضبوطی سے کسا جا رہا ہے۔ جبکہ پولیس کی یہی کوشش رہتی ہے کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث منشیات فروشوں کے کیسوں میں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر عدالتوں میں شنوائی ہو اور ان سماج مخالف جرائم میں ملوث مجرموں کو این ڈی پی ایس جیسے قوانین کی رو سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ اسی کڑی کے تحت جمعرات کو سییشن جج ادھم پور کی عدالت نے این ڈی پی ایس کیس میں دو ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا اور ان دونوں مجرموں کی سزا کا تعین بھی کیا۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو 10 سال قید اور دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    اس سلسلے میں پرنسپل سیشن جج ادھم پور یشپال بورنی نے دو ملزمین لکھبیر سنگھ ولد درشن سنگھ ساکنہ لدھیانہ، پنجاب اور جتندر سنگھ ولد اندرجیت سنگھ  ساکنہ لدھیانہ، پنجاب کو ایف آئی آر زیر نمبر 179/2016 کے کیس میں قصوروار ٹھہرایا۔   ادھم پور میں 6 برس قبل این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 03 افراد کو جکھنی ناکہ ادھم پور پر ایک گاڑی میں پوست کے بھوسے کی نقل و حمل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔ معاملہ میں ملوث تیسرا شخص پریم سنگھ ولد مکند سنگھ ساکنہ لدھیانہ پنجاب عدالت کی طرف سے عارضی ضمانت ملنے کے بعد مفرور ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان ہمارے نوجوانوں کو منصوبہ بند سازش کے تحت منشیات کی طرف دھکیل رہا: منوج سنہا


    ادھر جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ملزم کو سزا سنانے کے لیے کیس کے تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرز کو مبارکباد دی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت بجشا نہیں جائے گا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی عوام سے تعاون طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جموں و کشمیر پولیس نے زیرو ٹالیرینس پالیسی اپنائی ہے۔ پولیس نے منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پہلے ہی سماج کے مختلف طبقات سے کلیدی تعاون طلب کیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر وادی میں اس سال اب تک 36 غیرملکی دہشت گردوں سمیت 140 ملی ٹینٹس ہلاک


    اس سلسلے میں نہ صرف عام لوگوں بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آگے آ کر پولیس کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ تاکہ جموں کشمیر کی نوجوان نسل کو منشیات سے دور رکھا جا سکے جبکہ منشیات میں ملوث نوجوانوں کی مناسب کونسلنگ کر کے انہیں مین اسٹریم میں لایا جا سکے۔ پولیس نے ائمہ مساجد اور دیگر مذہبی رہنماؤں کو بھی آگے آنے کی تلقین کی ہے اور منشیات کی وبا سے نمٹنے کے لیے انفرادی سطح کے اقدامات پر بھی ذور دیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی نشہ مکت بھارت کی مہم بڑے جوش و خروش سے شروع کہ گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: