J&K News: اودھمپور بارودی سرنگ دھماکہ کیس حل، سرغنہ اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو پولیس نے کیا گرفتار
J&K News: اودھمپور بارودی سرنگ دھماکہ کیس حل، سرغنہ اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو پولیس نے کیا گرفتار
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر پولیس نے اودھمپور بارودی سُرنگ دھماکہ کے کیس کو حل کر دیا ہے۔ جموں میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی جی پی مُکیش سنگھ نے کہا کہ اس واردات میں ملوث سرغنہ محمد رمضان اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
جموں : جموں و کشمیر پولیس نے اودھمپور بارودی سُرنگ دھماکہ کے کیس کو حل کر دیا ہے۔ جموں میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی جی پی مُکیش سنگھ نے کہا کہ اس واردات میں ملوث سرغنہ محمد رمضان اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رمضان نامی اس دہشت گرد نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد ہوبیب کی ایما پر یہ دھماکہ کیا تھا۔ اے ڈی جی پی نے کہا کہ محمد رمضان نامی اس ملی ٹینٹ نے یکُم مارچ کو اس علاقے کا سروے کیا تھا اور نو مارچ کو سلاتھیہ چوک اودھمپور میں اس بارودی سرنگ کو نصب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہوبیب نامی دہشت گرد ڈوڈہ ضلع کا ساکن ہے اور وہ گزشتہ پندرہ سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں مقیم ہے۔
اے ڈی جی پی نے کہا: نیل بانہال سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان نامی اس ملی ٹنٹ نے یکم مارچ دو ہزار بائیس کو علاقے کا سروے کرکے اس مقام کی نشاندہی کی تھی اور نو مارچ کو بارودی سرنگ کو وہاں نصب کیا تھا۔ ہوبیب کی ہدایت کے مطابق اس نے آئی ای ڈی کو قبرستان سے لاکر سلاتھیہ چوک پر نصب کیا اور پھر وہاں سے نکل گیا۔ اس کام کو انجام دینے کے لئے نہ صرف یہ ذہنی طور پر تیار تھا بلکہ اس کو پیسہ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔ واردات کے کچھ دن بعد اس کے اکائونٹ میں تیس ہزار روپئے جمع کئے گئے ۔
مکیش سنگھ نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے تیس ہزار روپئے جمع کرنے والے شخص کی نشاندہی کی اور اسے بھی گرفتار کرلیا گیا، جس کا نام خورشید احمد ہے اور وہ دیسا ڈوڈہ کا باشندہ ہے۔ اس نے بھی یہ مانا کہ ہوبیب نام کے لشکر کے دہشت گرد نے محمد رمضان کو پیسہ دینے کے لئے کہا تھا اور اسی کے کہنے پر اس نے رمضان کے اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرایا تھا۔ پولیس کے مطابق خورشید کا ایک رشتہ دار پاکستان میں مقیم ہے اور وہ لشکر کے ساتھ وابستہ ہے۔ بلال احمد نامی اس کا رشتہ دار دو ہزار دو سے پاکستان میں رہ کر لشکر سے وابستہ رہا ہے۔ اے ڈی جی پی نے کہا کہ اس سلسلے میں بھدرواہ کے ایک اور شخص نثار احمد خان کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے، جس نے پوچھ تاچھ میں یہ بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ رابطے میں تھا۔
اے ڈی جی پی نے کہا کہ نثار احمد خان نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دسمبر اور جنوری کے مہینے میں بیلی چرانا کے علاقے سے دو سے تین آئی ای ڈیز ڈوڈہ میں کسی شخص کے حوالے کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور ابھی تک دو سٹکی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ اس تفتیش کے دوران جو ابھی تک سامنے آیا ہے، اسے راجوری ضلع میں ہوئے دھماکوں میں بھی سُراغ ملے ہیں جن پر پولیس کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں خطے میں ملٹینسی کو بڑھاوا دینے کی فراق میں ہے اور اس کی یہ کوشش ہے کہ خطے کے ان علاقوں جہاں دہشت گردی ختم ہوچکی ہے میں اسے پھر زندہ کیا جائے۔ پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ جموں خطے میں سٹکی بموں کے ذریعہ کاروائیاں انجام دی جائیں، جس کا تازہ ثبوت سانبہ میں سات سٹکی بم برآمد ہونے سے ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشش کر رہے ہیں ۔ تاہم جموں کے عوام سے بھی میں یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ چوکس رہیں تاکہ پاکستان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔ واضح رہے کہ اودھمپور کے اس بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 17 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔