ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پی پی ایک کٹ پہن کر مشتبہ بندوق بردار بینک میں گھسے اور کر ڈالا یہ خوفناک کام، اڑ گئے سب کے ہوش

عینی شاہدین کے مطابق یہ مشتبہ بندوق بردار ایک گاڑی میں سوار ہوکر کووڈ پی پی ای کٹس میں ملبوس بینک کے اندر داخل ہوگئے۔ اس دوران انہوں نے افراتفری مچانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔

  • Share this:
پی پی ایک کٹ پہن کر مشتبہ بندوق بردار بینک میں گھسے اور کر ڈالا یہ خوفناک کام، اڑ گئے سب کے ہوش
عینی شاہدین کے مطابق یہ مشتبہ بندوق بردار ایک گاڑی میں سوار ہوکر کووڈ پی پی ای کٹس میں ملبوس بینک کے اندر داخل ہوگئے۔ اس دوران انہوں نے افراتفری مچانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔

جموں و کشمیر میں  آئے روز بینک ڈکیتی کی واردات رونما ہورہی ہیں۔ شمالی کشمیرکے پٹن کے کھور شیر آباد میں قائم جموں وکشمیر بینک میں نامعلوم مشتبہ بندوق برداروں  نے بینک کو لوٹا اور ساتھ ہی بینک گارڑ کی رائفل اور ایک راہگیر کی گاڑی  بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ مشتبہ بندوق بردار ایک گاڑی میں سوار ہوکر کووڈ پی پی ای کٹس میں ملبوس بینک کے اندر داخل ہوگئے۔ اس دوران انہوں نے افراتفری مچانے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔ اور بینک سے لاکھوں روپے اڑا لئے۔ اس دوران جب بینک گارڑ نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے زخمی کردیا اور ان کی بارہ بور رائفل چھین لی۔


عینی شاہدین کے مطابق وہ جس گاڑی میں سوار تھے اس کی چابی انہیں بینک کے اندر ہی گر گئی تھی جس کے بعد انہوں نے سڑک پر گاڑی میں سوار ایک راہگیر کو روکا اسے مار پیٹ کرکے گاڑی سے نیچے اتارا جس میں اس شخص کی اہلیہ اور بیٹی بھی ساتھ میں تھیں۔اور اسی کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ بندوق بردار اپنی گاڑی جو نمبر پلیٹ کے بغیرتھی بینک کے پاس ہی چھوڑ گئے۔


پولیس اور آرمی نے اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اد


پولیس اور آرمی نے اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر ایس ایس پی بارہمولہ رئیس احمد نے از خود کھور شیر آباد پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا پولیس اس معاملے کو لیکر تحقیقات کررہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ گزشتہ ڈھیڑ مہینے میں بینک ڈیکیتی کی تیسری واردات ہے۔ اس سے پہلے بھی شمالی کشمیر کے اگمنہ کنزر اور سرینگر کے مضافات میں واقع پنزی نارہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے بینک کو لوٹا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ان واردات پر روک تھام نہ کی گئی تو کشمیر جرائم بڑھ سکتے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 22, 2021 07:26 PM IST