உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: پلوامہ میں نامعلوم دہشت گردوں کا غیر مقامی افراد پر حملہ 

    جموں کشمیر کے پلوامہ میں نامعلوم دہشت گردوں کا غیر مقامی افراد پر حملہ 

    جموں کشمیر کے پلوامہ میں نامعلوم دہشت گردوں کا غیر مقامی افراد پر حملہ 

    جموں وکشمیر کے پلوامہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو غیر مقامی باشندوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے تحصیل لیتر میں آنے والے گاوں ناو پورہ پائن میں شام کچھ نامعلوم دہشت گردوں نے پنجاب ریاست سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اور اس کے کنڈکٹر پر گولیاں چلائی، جس سے دونوں زخمی ہوئے مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے دونوں زخمیوں کو پلوامہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے دو غیر مقامی باشندوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق، ضلع پلوامہ کے تحصیل لیتر میں آنے والے گاوں ناو پورہ پائن میں شام کچھ نامعلوم دہشت گردوں نے پنجاب ریاست سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اور اس کے کنڈکٹر پر گولیاں چلائی، جس سے دونوں زخمی ہوئے مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے دونوں زخمیوں کو پلوامہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہوئے غیر مقامی باشندوں کی شناخت پٹھان کوٹ پنجاب کے رہنے والے سریندر سنگھ ولد بشن سنگھ اور دھیرج ولد سوشیل کے بطور ہویی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دونوں پولٹری لیکر پنجاب سے ناوپورہ پائن آیے تھے، لیکن اس دوران ان پرنامعلوم دہشت گردوں نے گولیاں چلاکر انہیں زخمی کردیا۔ اس حملے میں سریندر سنگھ کی چھاتی میں گولی لگی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی حالت کچھ نازک بتایی جاتی ہے، جس کے باعث سریندر سنگھ کو پلوامہ ڈسٹرکٹ اسپتال سے مزید علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ حملے میں دھیرج کے دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہے۔ جس کا علاج ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں چل رہا ہے۔

    تاہم دھیرج کی حالت مستحکم بتایی جاتی ہے۔ اس حملے کے بعد سیکورٹی فورسیز اور جموں وکشمیر پولیس کے اعلی آفسراں جائے واردات پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ سیکورٹی فورسیز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی پلوامہ غیر مقامی مزدوروں پر بندوق برداروں نے دو حملے انجام دیے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: