نئی دہلی۔جموں و کشمیر کی تقسیم کے بعد سے مودی حکومت مرکز کے زیر انتظام دونوں ریاستوں کی ترقی پر خاص زور دے رہی ہے اور بجٹ21-2020میں جموں و کشمیر کےلئے 30757 کروڑ اور لداخ کےلئے 5958 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتے کو لوک سبھا میں اگلے سال کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لئے 30757 کروڑ روپے اور لداخ کےلئے 5958 کروڑ روپے کا التزام کیاجارہا ہے۔ اس رقم کو دونوں مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی ترقی پر خرچ کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اگست کو حکومت نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔