مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں علحیدگی اور انتہا پسندانہ سرگرمیاں نہ ہونے کے برابرہیں۔ حیدر آباد میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں علحیدگی پسندی اور دہشت گردی کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کی کاروائیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور امن کے حالات بحال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گمراہ نوجوان اب ہتھیار ڈالکر قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سرکار سی آر پی ایف کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر رہی ہے تاکہ یہ فورس اندرونی سلامتی کو درپیش چلینجوں کا بخوبی مقابلہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج جعلی کرنسی کی تجارت ،دراندازی اور منشیات جیسے چلینجوں کا سامنا ہے جسکا بخوبی مقابلہ کیا جارہا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی اور کسی کو بھی ملک کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پر امن حالات میں ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہ سکتا ہے اور حالات کو معمول پر رکھنے کی زمہ دار سکیورٹی ایجنسیوں کی ہے اور ہماری سکیورٹی ایجنسیاں یہ کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی تعداد میں کافی کمی آئی ہے اور اب وہاں کے نوجوان اپنے مستقبل کو سنوارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔