உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر کے دورے پر اسمرتی ایرانی، بڈگام میں ہندجن مامت روڈ کی رکھی سنگ بنیاد

    اس میٹنگ میں انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی ترقی کے لئے جاری اسکیموں پر کام کو تیزی سے کریں۔

    اس میٹنگ میں انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی ترقی کے لئے جاری اسکیموں پر کام کو تیزی سے کریں۔

    اس میٹنگ میں انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی ترقی کے لئے جاری اسکیموں پر کام کو تیزی سے کریں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال بہبود اسمرتی ایرانی کشمیر کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے بڈگام میں ہندجن مامت روڈ کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا ، ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان کے علاوہ ایس ایس پی بڈگام اور ضلع کے کئی اعلی عہدیداروں نے مرکزی وزیر کا والہانہ استقبال کیا۔ روڈ کی سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اسمرتی ایرانی نے بڈگام ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ منعقد کی میٹنگ میں انہوں نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    اس میٹنگ میں انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کی ترقی کے لئے جاری اسکیموں پر کام کو تیزی سے کریں۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر نے کئی عوامی وفود اور پنچایت راج انسٹیوشن کے نمائندوں سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات سنے۔ اس کے بعد سمرتی ایرانی نے ثقافتی پروگرام میں شرکت کی۔ سمرتی ایرانی نے روایتی کشمیری انداز میں ازبند کے ساتھ پروگرام کی افتتاح کی. پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی پوشب ابھیان کے حوالے سے مختلف انداز میں جانکاری فراہم کی گئی۔

    اس دورا فنکاروں نے اپنے انداز میں حاملہ خواتین کی صحت اور آشا ورکروں کی محنت کا ذکر کیا.پروگرام کے دوران روایتی کشمیری رف کے علاوہ پوشن ابھیان پر مخصوص گانا بھی گایا گیا۔ اس دوران سمرتی ایرانی نے کورونا وائرس کے دوران آشا ورکروں کے کام کاج کا ذکر کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی گئ۔ انہوں نے ان آشا ورکروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں انکی محبت قابل ستائش ہیں۔

    وہیں سو شیل ویلفیئر کی جانب سے کئی بینیفشریز کو پوشن کٹ بھی دیا گیا۔ ان بینیفشریز کو سمرتی ایرانی نے اپنے ہاتھوں سے پوشن کٹس تقسیم کئے۔ ثقافتی پروگرام کے بعد ڈی سی آفس کے رو برو واقعہ بہشت ذہرا پارک میں مرکزی وزیر نے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی نے اپنے دورے کے حوالے سے جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران ضلع میں کافی کام ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے بیک ٹو ولیج کے حوالے سے مثبت فیڈ بیک دیا۔ انہوں نے مزید کیا کہا سنئے۔

    آپ کو بتادیں ضلع بڈگام وادی کے دوسرے اضلاع کے مقابلے تعمیر و ترقی کے اعتبار سے کافی پیچھے ہے۔ ایسے میں سمرتی ایرانی نے ضلع انتظامیہ سے ضلع کی تعمیر ترقی کے حوالے سے جایزہ لیکر ترقیاتی کاموں میں تیزی لانی کی ہدایت دی اب یہی امید کی جاسکتی ہے کہ ضلع میں اب تعمیر ترقی میں تیزی توقع ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: