جموں سرینگر ریل رابطہ اس برس شروع ہوگا، جموں و کشمیر میں وندے بھارت: مرکزی ریلوے وزیر ریل گاڑیاں چلیں گی: وزی

 انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشیر میں ریلوے نیٹ ورک کو مظبوط بنانے کے اقدامات پہلے ہی شروع کئے گئے ہیں اور اس برس کے آخر تک زمینی سطح پر اسکے نتائیج دیکھنے کو ملیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر کے دورے پر آئے مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ جموں سرینگر ریل رابطہ اس برس شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے برس جموں و کشمیر میں وندے بھارت ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ بارہمولہ سے سرینگر تک ٹرین میں سفر کرنے کے دوران ریلوے وزیر نے مسافروں کے لئے قائم سہولیات کا جائزہ لیا اور ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ریلوے حکام کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریلوے وزیر نے یہ بھی کہا کہ بہت جلدکپواڑہ اوروادی کشیر کے دیگر مقامات کو ریل رابطے سے جوڑا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشیر میں ریلوے نیٹ ورک کو مظبوط بنانے کے اقدامات پہلے ہی شروع کئے گئے ہیں اور اس برس کے آخر تک زمینی سطح پر اسکے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ موجودہ برس کے دوران ہی جموں اور سرینگر کے درمیاں ریل گاڑیاں چلنے لگیں گی اورلوگوں کو سفر کی بہتر سہولیت میسر ہوگی۔

    ریلوے وزیر نے کہا کہ دشوار گزار کٹرہ بانہال سیکشن پر کام شدو مد سے جاری ہے اور اس سیکشن کا بیشتر کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لائین پر وندھے بھارت ٹرین چلانے کے لئے خصوصی ریل گاڑی بنائی جارہی ہے اور اگلے سال اس لائین پر وندھے بھارت ریل گاڑی بھی چلے گی۔

    کرناٹک میں مسلم اوبی سی ریزرویشن ختم، جمعیت علماء ہند کا قانونی لڑائی لڑنے کا اعلان 

    اچانک گھر میں ملنے لگی لاشیں، 4 لاش دیکھ کر مچ گیا کہرام، پولیس کے اڑے ہوش و حواس

    انہوں نے کہا کہ سوپور، کپواڑہ، اونتی پورہ، شوپیاں اور بجبہاڑہ پہلگام کو ریلوے لائین سے جوڑنے کی مانگ ہورہی ہے اورسرکار اس پر غور کر رہی ہے۔

    (رپورٹ: رمیش امباردار)
    Published by:Sana Naeem
    First published: