J&K News: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں پھر دیکھنے کو ملی بھائی چارہ کی انوکھی مثال، ہر طرف ہورہی تعریف، جانئے پورا معاملہ
Jammu and Kashmir News: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال علاقے میں بھائی چارے کی ایک اور انوکھی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی ، جب اعتکاف مکمل کرنے والے ایک مسلم نوجوانوں کی ایک سکھ شہری نے پگڑی باندھ کر عزت افزائی کی ، جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہر طرف اس روایتی بھائی چارے کی مثال دی جا رہی ہے ۔
Jammu and Kashmir News: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال علاقے میں بھائی چارے کی ایک اور انوکھی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی ، جب اعتکاف مکمل کرنے والے ایک مسلم نوجوانوں کی ایک سکھ شہری نے پگڑی باندھ کر عزت افزائی کی ، جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہر طرف اس روایتی بھائی چارے کی مثال دی جا رہی ہے ۔
ترال : جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال علاقے میں بھائی چارے کی ایک اور انوکھی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی ، جب اعتکاف مکمل کرنے والے ایک مسلم نوجوانوں کی ایک سکھ شہری نے پگڑی باندھ کر عزت افزائی کی ، جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہر طرف اس روایتی بھائی چارے کی مثال دی جا رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاری بل ترال کے مقامی نوجوان محمد وسیم مقامی مسجد میں اعتکاف مکمل کرنے کے بعد مسجد سے باہر آئے تو وہاں مقامی سکھ شہری کرنیل سنگھ نے اس نوجوان کو پگڑی باندھی اور مٹھائی سے استقبال کیا ۔ تاکہ گاوں میں روایتی بھائی چارہ بنا رہے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماج کا ہر فرد اس کو اصل کشمیریت سے تعبیر کر رہا ہے ۔
مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ صدیوں سے ایک ساتھ بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہتے ہیں اور گاوں کا یہ بھائی چارہ ایک مثال بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے دور میں اس بھائی چارے کو فروغ دینے کی ازحد ضرورت ہے ۔
ترال میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھ طبقہ کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور یہاں ہمیشہ سے ہندو مسلم بھائی چارہ قائم رہا ہے اور یہاں ابھی کچھ پنڈت خاندان ابھی بھی مقیم ہیں ، جنہوں نے نامساید حالات کے دوران بھی ہجرت نہیں کی وہ ابھی بھی یہاں اپنے مسلمان اور سکھ بھائیوں کے ساتھ رہتے ہیں ۔
نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے کہا کہ اس گاوں میں شادی بیاہ کے تقریبات میں وہ سکھ برادری کے لیے کھانے پینے کا الگ انتظام کرتے ہیں اور سکھ برادری بھی مسلمانوں کیلئے الگ انتظامات کرتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔