ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پولیس اہلکاراختر حسین کی انوکھی پہل، اختر بنے دوسروں کے لئے باعث ترغیب

ٹنگمرگ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک مقامی سیکشن گریڈ کانسٹیبل اختر حسین نے انسانیت اور کشمیرت کی ایک بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ایک درجن غریب خاندانوں کی مدد کی۔ اختر نے اپنی تنخواہ میں سے ایک درجن مفلوک الحال گھرانوں میں کھانے پینے کے تمام ضروری اشیاء پہنچائی ۔

  • Share this:

کشمیر لاک ڈاون کے بیچ جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار اپنی جان خطرے میں ڈال کر دن رات سڑکوں ،چک پوئنٹس،کورنٹائن سنٹروں،حساس مقامات  کے   علاوہ دیگر  جگہوں پر اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ لوگوں کےکسی بھی طرح کے  درپیش مشکلات  اور  مشکل حالات میں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کو انجام دیتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں لاک ڈاون کے دوران پولیس اہلکار  غریبوں اور مسکیوں کی مدد کے لئے بھی سامنے آرہے ہیں۔

ٹنگمرگ  پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک مقامی  سیکشن گریڈ کانسٹیبل اختر حسین  نے انسانیت اور کشمیرت کی ایک بہترین مثال قائم کرتے ہوئے ایک درجن غریب  خاندانوں کی مدد کی۔ اختر نے اپنی تنخواہ میں سے ایک درجن مفلوک الحال گھرانوں میں کھانے پینے کے تمام ضروری اشیاء پہنچائی ۔

اختر حسین نے نیوز18ارودکو بتایا کہ وہ دراصل  ٹنگمرگ کا ایک مقامی باشندہ ہےاور ٹنگمرگ میں ہی بحیثیت پولیس اہلکار تعینات ہے جس کی وجہ سے وہ  یہاں غریب لوگوں کی گزر بسر کی علمیت زیادہ  رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران ڈیوٹی پر تعینات انہیں  ایک درجن غریب  گھرانوں  کے پاس کوئی کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہونے کی خبر موصول ہوئی جس کے فوراً بعد انہوں نے ان گھرانوں کا دورہ کیا اور یہاں انہوں نے اس واقعہ کو درست پایا۔ ان غریب گھرانوں کی خواتین اور بچوں کے چہرے   پر موجود اداسی نے ان کے دل کی چھلنی کردی ہے۔

اختر نے مزید بتایا کہ  وہیں سے انہوں نے ان  غریبوں کی مدد کرنے کا  مصمم ادارہ کیا ۔تھانے میں پہنچ کرانہوں نے اپنی تنخواہ میں سے  مختلف اشیائے خوردنی خرید کر ان مفلوک الحال گھرانوں تک پہنچائی ۔اس طرح ان گھرانوں میں بھی چولہاجل گیا ۔ایک مقامی شخص نے نیوز18اردو کو بتایا کہ جوں ہی  پولیس اہلکار اختر حسین ان گھرانوں میں  راشن اور دیگر اشیاء پہنچائے تو ان کی اداسی خوشی  اور امید میں تبدیل ہوگئی ۔اختر کی یہ پہل دوسرے لوگوں کے لئے ایک باعث ترغیب بنی ہے۔ ایس ڈی پی او ٹنگمرگ ہلال خالق  نے سوشل پر پولیس اہلکار  اختر حسین  کے اس اقدام کی سراہانا کرتے ہوئے ان کی  تصویر  کے ساتھ  شئیر کیا ۔ ایس ایس پی بارہمولہ عبدالاقیوم کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی   اختر حسین  کی خوب تعریفیں کیں۔
First published: Apr 23, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading