ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ڈل جھیل کے تحفظ کیلئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کووڈ19 کے دوران غیرقانونی تعمیرات میں ہوا اضافہ

شہرہ آفاق ڈل جھیل کو غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اب جھیل کے کناروں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہئے ہیں۔

  • Share this:
ڈل جھیل کے تحفظ کیلئے نئی ٹکنالوجی کا استعمال کووڈ19 کے دوران غیرقانونی تعمیرات میں ہوا اضافہ
شہرہ آفاق ڈل جھیل کو غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اب جھیل کے کناروں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہئے ہیں۔

سرینگر: 26 مئی 2021شہرہ آفاق ڈل جھیل پر غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات روکنے کے لئے اب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد کا کہنا ہے کہ ان کیمروں کے ذریعے وہ جھیل میں جاری صفائی کے کام اور اس کے کناروں کے نزدیک گرین زون میں غیر قانونی تعمیرات پر نظر رکھ سکتے ہیں۔ اتھارٹی کے انفورسمنٹ افسر عبدل عزیز قادری کے مطابق کووڈ کے دوران گرین زون میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔


انھوں نے کہا کہ ان حالات کی آڑ میں کئی لوگ تعمیرات کے زریعہ جھیل کا قافیہ تنگ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا انہدامی عملہ مشکلات کے باوجود مسلسل ان غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کررہا ہے اور کئی جگہ انھیں پولیس کا سہارا لینا پڑ رہا ہے کیونکہ غیر قانونی کاروائیاں کرنے والے لوگ حملہ آور ہوجاتے ہیں۔


اس سال کی کاروائیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انفورسمنٹ افسر نے کہا کہ سال 2021 میں اب تک 178 غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا گیا ہئے اور ان کاروائیوں میں ملوث 207 افراد کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں۔ ادھر مقامی لوگ نئی ٹکنالوجی کے استعمال کا خیر مقدم کررہے ہیں ۔ان کے مطابق ان کیمروں کی مدد سے اتھارٹی کے ان ملازمین پر بھی نظر رکھی جاسکتی ہئے جو کام چوری کرتے ہیں یا پھر غیر قانونی تعمیرات کو ان دیکھا کردیتے ہیں۔


انفورسمنٹ افسر کا کہنا ہے کہ جوں ہی انھیں کسی خلاف ورزی کی اطلاع ملتی وہ کاروائی کرتے ہیں۔ ڈل جھیل کی شان رفتہ بحال کرنے کے لئے پچھلی دو دہائی سے مختلف پروجیکٹوں پر کام جاری ہئے لیکن آلودگی اور غیر تعمیرات اور تجاوزات کا سلسلہ تھمتا نظر نہیں آرہا۔
Published by: Sana Naeem
First published: May 26, 2021 11:14 PM IST