உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Stampede at Vaishno Devi Shrine:ماتاویشنو دیوی مندرمیں مچی بھگڈر،12افرادکی موت،متعددزخمی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اس بھگدڑ میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاسی کے کنٹرول روم نے کہا کہ کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور فی الحال راحت اور بچاؤ کے کام  جاری ہے ۔

    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیر میں سنیچر کی صبح ماتا ویشنو دیوی مندر (Mata Vaishno Devi Bhawan) میں بھگدڑ کے بعد کم از کم 12 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں 20 افراد زخمی ہیں۔ پولیس کنٹرول روم نے بتایا کہ بھگدڑ کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس بھگدڑ میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریاسی کے کنٹرول روم نے کہا کہ کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور فی الحال راحت اور بچاؤ کے کام جاری ہے ۔ بھگدڑ کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے اگلے احکامات تک ماتا ویشنو دیوی یاترا کو روک دیا ہے۔

      جموں و کشمیر کے کٹرا کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گوپال دت نے بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑ کی وجہ سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور زخمیوں کو نارائنا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں دہلی، ہریانہ، پنجاب اور جموں و کشمیر کے لوگ شامل ہیں۔ اس معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنے کا انتظار ہے۔ پی ایم او کی جانب سے ٹوئٹ کرکے بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ میں مہلوکین کے ہرخاندان کو پی ایم این آر ایف کی جانب سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی۔

      پی ایم مودی نے ٹویٹ کرکے غم کا کیااظہار

      وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ۔"ماتا ویشنو دیوی بھون میں مچی بھگدڑ میں لوگوں کی موت سے بہت دکھی ہوں۔ مہلوکین کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ امید ہےکہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ میں نے ،جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا، وزراء جتیندر سنگھ اور نتیا نند رائے سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

      مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ٹویٹ کیا، "وزیر اعظم نریندر مودی ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ کے واقعے کے بعد ہونے والی افسوسناک صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مہلوکین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد اور مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

      جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کٹرا میں ماتا ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔

      خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے بتایا کہ کٹرا کے ماتا ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑ میں 12 افراد کی موت ہو گئی ہے، 13 افراد زخمی ہیں، یہ واقعہ صبح تقریباً 2 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا۔ سنگھ نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کچھ لوگوں میں جھگڑا ہو گیا جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہو گئی جو بھگدڑ میں بدل گئی۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: