உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹورازم ڈے کی مناسبت سے سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کو راغب کرنے کی غرض سے مختلف طرح روڈ شوز کا اہتمام

    ٹورازم ڈے کی مناسبت سے سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کو راغب کرنے کی غرض سے مختلف طرح روڈ شوز کا اہتمام

    ٹورازم ڈے کی مناسبت سے سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کو راغب کرنے کی غرض سے مختلف طرح روڈ شوز کا اہتمام

    جموں وکشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ورلڈ ٹورازم ڈے کی مناسبت سے سیاحوں کو گلمرگ کی جانب راغب کرنے کی غرض سے جانکاری وبیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔ گلمرگ میں سائیکل ریس، گھوڑے کی دوڈ اور اے ٹی وی بائیک ریس منعقد ہوئی، جس میں کافی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    گلمرگ: جموں وکشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں محکمہ سیاحت کی جانب سے ورلڈ ٹورازم ڈے کی مناسبت سے سیاحوں کو گلمرگ کی جانب راغب کرنے کی غرض سے جانکاری وبیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔ گلمرگ میں سائیکل ریس، گھوڑے کی دوڈ اور اے ٹی وی بائیک ریس منعقد ہوئی، جس میں کافی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت گلمرگ کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر جاوید الرحمان اور گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد رینہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    اس دوران گلمرگ میں صفائی مہم بھی چلائی گئی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ یہ مقابلے سیاحوں کو باخبر کرانا تھا کہ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے تمام لوگوں کی 100 فیصد کووڈ ویکسینیشن ہوئی ہے۔ تاکہ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے تمام لوگ سیاحوں کی پوری طرح خدمت کرسکے۔ انہوں نے دنیا بھر کے سیاحوں کو گلمرگ آنے کی دعوت دی۔ گلمرگ میں ان سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں کافی جوش وخروش تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت گلمرگ جاوید الرحمان نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ میں سیاحت سے جڑے کام کر رہے تمام لوگوں کی 100 فیصد کووڈ ویکسینیشن ہوئی ہے۔ یہاں لوگوں نے خوشی خوشی اپنے آپ کو ویکسین کیا ہے، تاکہ یہاں وہ پوری طرح سیاحوں کی خدمت کرسکے۔

    جاوید الرحمان نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے سیاحت بری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اب آہستہ آہستہ سیاح کافی تعداد میں وادی وارد ہو رہے ہیں، ان میں اچھی خاصی تعداد میں سیاح گلمرگ بھی پہنچ رہے ہیں۔ گلمرگ میں سیاح گنڈولہ کی بھی خوب سواری کر رہے ہیں۔ ممبئی سے آئے ہوئے نریش نامی ایک سیاح نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا انہیں گلمرگ پہنچ کر یہ سن کر انتہائی خوشی ہوئی کہ یہاں ہرکام کرنے والے نے ویکسین کیا ہے، جس سے یہاں آنے والے سیاح بھی بغیر خوف وخطر کے ان کے ساتھ سیر وتفریح کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم جاوید الرحمان اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد رینا نے نیوز 18 اردو کے ذریعے ملک بھر کے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر آئے اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی کا لطف اٹھائیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: