ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سابق فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور آئی اے ایس افسران نے گپکر ایلائنس کو بتایا ملک مخالف ، کیا یہ بڑا مطالبہ

Gupkar Alliance : بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعہ انہوں نے کشمیر کے عوامی احکامات سے عدم اتفاق کی وجہ سے گڑبڑی پیدا کرنے کیلئے اکسایا ہے ۔

  • Share this:
سابق فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور آئی اے ایس افسران نے گپکر ایلائنس کو بتایا ملک مخالف ، کیا یہ بڑا مطالبہ
سابق فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور آئی اے ایس افسران نے گپکر ایلائنس کو بتایا ملک مخالف ، کیا یہ بڑا مطالبہ

ہندوستانی فوج ، ہندوستانی فضائیہ اور بحریہ کے ریٹائرڈ افسران اور سینئر پولیس اہلکاروں سمیت ریٹائرڈ سول سروسیز کے اہلکاروں کے ایک گروپ نے حال ہی میں تشکیل گپکر ایلائنس ، خاص طور پر جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی تنقید کی ہے ۔ اس سلسلہ میں سابق افسران نے ایک بیان جاری کیا ہے ۔ اس بیان پر 250 سے زیادہ افسران نے دستخط کئے ہیں ۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ریٹائرڈ آل انڈیا سول سروسیز اور پولیس افسران ، فوج ، فضائیہ اور بحریہ کے ویٹرنس ، ماہرین تعلیم ، پیشہ ور افراد اور دیگر لوگوں پر مشتمل ہندوستان کے فکرمند شہریوں کا ایک گروپ ہیں ، جو بغیر کسی سیاست یا جانبدارانہ ایجنڈہ کے ساتھ ہیں ۔ ہمارا گروپ اس طریقے سے کافی پریشان ہے جس میں کچھ لوگ ذاتی مفادات کی وجہ سے مسلسل شخصی آزادی کا غلط استعمال کرنے ، ہمارے ملک اور اس کے آئین کے بارے میں غلط بات کہنے اور علاحدگی پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں اور ایسا کرتے وقت وہ ان ممالک کی زبان استعمال کرتے ہیں جو ہندوستان سے دشمنی رکھتے ہیں اور وہ ان سے تعاون لینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے ۔


ببان میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے قوم پرستی اور قانونی ملکیت کی سبھی سرحدوں کو پار کرلیا ہے اور یقینی طور پر توہین کا اعلان کرکے خود کو  پراسیکیوشن کا ذمہ دار بنایا ہے کہ جب تک کشمیر کا جھنڈا نہیں ہوگا وہ کشمیر میں ہندوستان کا قومی پرچم نہیں لہرائیں گی ۔


23 اکتوبر کو مفتی کے بیان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جب تک گزشتہ سال پانچ اگست کو لاگو کی گئی آئینی تبدیلیاں واپس نہیں ہوں گی وہ انتخابات لڑنے یا ترنگا لہرانے میں دلچسپی نہیں دکھائیں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 05, 2020 06:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading