உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     جموں وکشمیر میں سرنگ گرنے کے بعد ایک اورحادثہ، دیکھتے ہی دیکھتے پہاڑکا ایک حصہ گرا

    جموں وکشمیر کے رامبن ضلع میں زیر تعمیر سرنگ کے منہدم ہوجانے والے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پہاڑ کا ایک حصہ گرگیا۔ بارش کی وجہ سے پتھر گرنے کی اطلاع کے بعد پہاڑ کا ایک حصہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس دوران یہاں ہندوستان تبت سرحدی پولیس کے ذریعہ ملبے میں پھنسے 9 کارکنان کو بچانے کے لئے مہم چلائی جا رہی تھی۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے رامبن ضلع میں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک زیر تعمیر سرنگ کے منہدم (Tunnel Collapse) ہوجانے والے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ ہونے سے راحت اور بچاو کا کام رک گیا۔ یہاں پہاڑ کا ایک حصہ اچانک گرگیا۔ بارش کی وجہ سے پتھر گرنے کی اطلاع کے بعد پہاڑ کا ایک حصہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس دوران یہاں ہندوستان-تبت سرحدی پولیس کے ذریعہ ملبے میں پھنسے 9 کارکنان کو بچانے کے لئے مہم چلائی جا رہی تھی۔

      آئی ٹی بی پی کے ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ، شام تقریباً 4.40 بجے لینڈ سلائیڈنگ کے ایک تازہ حادثہ اور بارش کی وجہ راحت اور بچاو کام متاثر ہوگیا۔ اب جائے حادثہ پر پڑے پتھروں کو صاف کرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔

      اس حادثہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں زیر تعمیر مقام کے پاس پہاڑ کے ایک حصے کو منہدم ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ رامبن کے ڈپٹی کمشنر مسرت الاسلام نے کہا کہ پہاڑ کا اچانک گرنا غیر متوقع تھا اور بچاو مہم کو تقریباً 17 گھنٹے تک متاثر کیا۔ اس حادثہ میں دونوں مشینیں پھنس گئیں۔ آندھی اور طوفان کے سبب بچاو کام متاثر ہوا اور 17-16 گھنٹے برباد ہوگئے۔

      جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آرایف کی ٹیمیں مقامی انتظامیہ کو مدد فراہم کرنے کے لئے موقع پر موجود ہیں۔

      واضح رہے کہ جمعرات کی رات تقریباً 10.15 بجے رامبن میں خونی نالے کے پاس ہائی وے پر ٹی3 کی آڈٹ ٹنل منہدم ہوگئی، جس سے وہاں کام کر رہے سرلا کمپنی کے 12-11 مزدور پھنس گئے۔ رامبن اور رامسو کے درمیان قومی شاہراہ پر بچاو مہم نصف شب کو شروع ہوا اور پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کے لئے راک بریکر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں ایک مزدور کی موت ہوگئی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: