اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jammu and Kashmir: شادی میں ’دما دم مست قلندر‘ پر جھومے کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ، والد فاروق عبداللہ نے بھی دیا ساتھ

    Omar Abdullah: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کا شادی تقریب میں الگ انداز دیکھنے کو ملا، جہاں وہ جم کر ناچے۔ اتنا ہی نہیں عمر کا ساتھ خود ان کے والد فاروق عبداللہ نے دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کو آپ نے اکثر سیاسی میدان میں تقریر کرتے ہوئے سنا ہوگا، لیکن سیاست سے دور ایک شادی تقریب میں ان کا الگ انداز دیکھنے کو ملا، جہاں وہ جم کر ناچے۔ اتنا ہی نہیں عمر عبداللہ کا ساتھ خود ان کے والد فاروق عبداللہ نے دیا۔

      دراصل، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ نیشنل کانفرنس لیڈر ناصر سوگامی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے پہنچے تھے۔ اس دوران وہاں موجود مہمانوں نے عمر عبداللہ سے ناچنے کی اپیل کی۔ پھر عمر عبداللہ خود کو روک نہیں پائے۔

      ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر عبداللہ نے مہمانوں کے ساتھ جم کر ٹھمکے لگائے۔ اس دوران فاروق عبداللہ نے عمر عبداللہ کا ساتھ دیا اور دونوں بیٹے والد ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ناچے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے فاروق عبداللہ اپنے ڈانس کے لئے کافی سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی پوتی کی شادی میں بھی فاروق عبداللہ نے جم کر ڈانس کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: