پونچھ میں ہوا دہشت گردانہ حملہ کیا پاکستان کی سوچی سمجھی ناپاک سازش تھی، پڑھئے ایکسکلوزیو گراونڈ رپورٹ

پونچھ میں ہوا دہشت گردانہ حملہ کیا پاکستان کی سوچی سمجھی ناپاک سازش تھی، پڑھئے ایکسکلوزیو گراونڈ رپورٹ

پونچھ میں ہوا دہشت گردانہ حملہ کیا پاکستان کی سوچی سمجھی ناپاک سازش تھی، پڑھئے ایکسکلوزیو گراونڈ رپورٹ

Poonch Terror Attack: آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد جموں و کشمیر میں ہمہ جہت ترقی اور بڑھتے ہوئے امن سے بوکھلائے پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی امید میں جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کی بڑی سازش رچی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir, India
  • Share this:
    نئی دہلی : جموں و کشمیر کے پونچھ میں دہشت گردانہ حملہ صرف ایک عام دہشت گردی کا واقعہ نہیں ، بلکہ یہ پاکستان کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ تھا۔ آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد جموں و کشمیر میں ہمہ جہت ترقی اور بڑھتے ہوئے امن سے بوکھلائے پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی امید میں جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کی بڑی سازش رچی ۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ جی 20 کا ایک اہم اجلاس 20 سے 24 مئی تک سری نگر میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا کے ممالک سیاحت کے حوالے سے بات کریں گے اور جموں و کشمیر کے بدلتے ہوئے ماحول پر بھی نظر ہوگی۔ ایسے وقت میں کشمیر کو غیر پرامن بتاکر ایک مرتبہ پھر پاکستان کو کشمیر کا بے سرا راگ الاپنے کا موقع ملے گا۔

    یہی نہیں ایس سی او یعنی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شرکت کے اعلان کے بعد ہی جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا، یہ بھی اسی سازش کا حصہ ہے جس میں پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی پلیٹ فارم کا استعمال جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھانے کیلئے استعمال کرے گا ۔

    کیا یہ بھی اتفاق ہو سکتا ہے کہ 15 دن پہلے پاکستان کے آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ ہوتا ہے، اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں ہوتی ہیں اور پھر اس کے بعد آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ایک بڑی سازش رچی جاتی ہے اور پونچھ میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ رونما ہوجاتا ہے۔ یہ بھی کوئی اتفاق نہیں کہ جب پاکستان کی حکومت نے وہاں کی سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے یہ بات کہی کہ مئی کے مہینے میں بدامنی ہوگی، اس لئے اس وقت انتخابات مناسب نہیں۔

    سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ شہباز حکومت کو یہ اندیشہ پہلے سے کیسے ہو گیا کہ اس دوران ہندوستان جارحانہ رخ اختیار کر سکتا ہے؟ تو کیا ہندوستان کی جوابی کارروائی کا خدشہ پاکستان کو اس کی ناپاک حرکتوں کے بعد مسلسل ستا رہا تھا؟

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: دہشت گردانہ حملہ کے بعد راجوری پونچھ کے سبھی سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری


    یہ بھی پڑھئے: پونچھ حملہ: دہشت گردوں کی تلاش میں فوج، گھنے جنگل میں ڈرون، تلاشی کتوں اور ہیلی کاپٹر سے سرچ آپریشن


    جیش محمد کی پراکسی دہشت گرد تنظیم پی اے ایف ایف یعنی پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ، جو سال 2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد لگاتار سرگرم اور زیر بحث رہی، جموں و کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے کی مسلسل کوششیں کر رہی تھیں۔ پاکستان کی فوج، حکومت اور آئی ایس آئی نے ایک بار پھر ایک نئی اور بڑی سازش رچی ہے۔

    آئی ایس آئی کے کمانڈر سلطان نے اس کی ذمہ داری لیتے ہوئے کیمپ میں کچھ لڑکوں کو تیار کیا اور ٹریننگ دے کر دراندازی کروانے کے بعد دہشت گردی کی کئی وارداتوں کی سازش رچی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: