جموں وکشمیر: گپکار الائنس کو لے کر فاروق عبداللہ نے کہا- ہم ملک کے نہیں، بی جے پی کے دشمن ہیں
نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے کہا کہ گپکار ڈکلریشن کے تحت پارٹیاں مشترکہ طور پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔ تاہم انتخابی نشان سبھی پارٹیوں کا اپنا ہی ہوگا۔ امیدوار مشترکہ ہوگا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 09, 2020 09:16 PM IST

گپکار الائنس کو لے کر فاروق عبداللہ نے کہا- ہم ملک کے نہیں، بی جے پی کے دشمن ہیں۔ فائل فوٹو
سری نگر: پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (Peoples Alliance for Gupkar Declaration) اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ (Farooq Abdullah) نے پیر کو کہا کہ ہم ملک کے نہیں، بی جے پی (BJP) کے دشمن ہیں۔ وہ لوگ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی کو ایک دوسرے سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) کے ہندوستان میں یقین کرتے ہیں، جہاں سب ایک دوسرے کے برابر ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن نے ریاست میں 28 نومبر سے ہونے والے آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں بولتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا، ’ہم گینگ نہیں ہیں، بلکہ پارٹیوں کا اتحاد ہیں، جو لوگ ہمیں گینگ بلاتے ہیں، وہ سب سے بڑے ڈکیت ہیں اور سب کو گینگ کے طور پر دیکھتے ہیں’۔

فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ ہم ملک کے نہیں، بی جے پی کے دشمن ہیں۔ وہ لوگ ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی کو ایک دوسرے سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم مہاتما گاندھی کے ہندوستان میں یقین کرتے ہیں، جہاں سب ایک دوسرے کے برابر ہیں۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ معاون کے طور پر الیکشن لڑیں گے، الائنس کی سبھی پارٹیوں کو ایک انتخابی نشان نہیں مل سکتا، اس لئے سبھی جماعتیں اپنے اپنے نشان پر الیکشن لڑیں گی اور مشترکہ امیدوار اتاریں گی۔ مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمر نے گزشتہ ہفتے ریاست میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل الیکشن کے ساتھ پنچایت اور نگر پالیکا ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ یہ الیکشن ریاست میں 8 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔