ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ہند۔ پاک کے درمیان جنگ بندی کے100کی تکمیل،فوجی سربراہ ایم ایم نروانےجموں وکشمیرکاکیادورہ،کہی یہ بڑی بات

جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر جانے والے آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے آج لائن آف کنٹرول پر سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔آرمی چیف نے فوج کے ناردرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کے ہمراہ داخلی علاقوں میں واقع یونٹوں کا دورہ کیا

  • Share this:
ہند۔ پاک کے درمیان جنگ بندی کے100کی تکمیل،فوجی سربراہ ایم ایم نروانےجموں وکشمیرکاکیادورہ،کہی یہ بڑی بات
چیف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے

فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد اور ہندوستانی حدود میں دہشت گرد وں کو بھیجنا بند کرنے کے عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد انہ سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے جس کے پیش نظر ہم کسی بھی صورت میں اپنی تیاریوں کی سطح کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو سری نگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔


انہوں نے کہا: 'ہم اس جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے لئے رضا مند ہیں جب تک وہ (پاکستان) اس پر عمل پیرا ہوں گے، لیکن دوسری طرف ایل او سی کے اُس پار دہشت گرد یانہ انفراسٹریکچر برابر قائم ہے وہاں دہشت گرد کے کیمپ ابھی بھی قائم ہیں لہٰذا ہم اپنی تیاریوں کی سطح کو کم نہیں کرسکتے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کی بحالی ایک مشکل کام ہے دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد قائم ہے تاہم اعتماد بحال کرنا اور قیام امن پوری طرح سے پاکستان پر منحصر ہے۔موصوف فوجی سربراہ نے کہا کہ بھارت کسی بھی دراندازی کی کوشش اوردہشت گرد یانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور سرحدوں سے فوجی جوانوں کی واپسی کا انحصار خطرے اور موجودہ صورتحال پر ہے۔



آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پرصورتحال کا لیاجائزہ

جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر جانے والے آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے نے آج لائن آف کنٹرول پر سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔آرمی چیف نے فوج کے ناردرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کے ہمراہ داخلی علاقوں میں واقع یونٹوں کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈروں نے آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور دہشت گردوں کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے اقدامات سے بھی مطلع کیا۔


آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اعلی سطح پر آپریشن کی تیاریوں اور حوصلہ بلند رکھنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر امن وشانتی کے ماحول کی تعریف کرتے ہوئے تمام کمانڈروں کو متنبہ کیا کہ وہ فوجی جوانوں کا حوصلہ بلند رکھیں اور کسی بھی حفاظتی چیلنج کا موثر طریقے سے سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ آرمی چیف نے خطے میں امن کو برقرار رکھنے اور عوام میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں قریبی ہم آہنگی کے لئے تمام سرکاری اداروں کو مبارکباد پیش کی۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 03, 2021 09:31 PM IST