ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : گلمرگ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

گلمرگ کے بالائی علاقہ مارپتھری کے جنگلات میں فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک تلاشی کارروائی کے دوران کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : گلمرگ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
جموں و کشمیر : گلمرگ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع سیاحتی مقام گلمرگ کے بالائی علاقہ مارپتھری کے جنگلات میں فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک تلاشی کارروائی کے دوران کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔ چنار کارپس انڈین آرمی نےایک  ٹویٹ  بھی کیا ہے ، جس میں اس کاروائی سے متعلق  جانکاری دی گئی ہے ۔ ٹویٹ میں برآمد شدہ اسلحہ کی تصویر بھی دکھائی گئی ۔


برآمد شدہ اسلحہ میں ایک ڈریگنو سنیپر رائفل ، دو میگزین ، ایک سو چورانوے گولیاں ، دس رائفل گرینڈ اور دو آئی ای ڈی  شامل ہے ۔ فوج کے مطابق یہ کارروائی آج صبح شروع کی گئی ، جس میں انہیں یہ بڑی کامیابی حاصل ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس معاملہ کو لے کر پولیس اسٹیشن گلمرگ میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات شروع کردی گی ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اونتی پورہ پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے ژی پارن مانچھامہ ترال کے جنگلات میں آج صبع  محاصرہ اور تلاشی کارروائی انجام دی ، جس دوران جنگلات میں جیش محمد تنظیم کی ایک کمین گاہ کا پردہ پاش ہوا ۔ پولیس کے مطابق یہ کمین گاہ تقریبا دس فٹ لمبی اورآٹھ فٹ چوڑی تھی ،  جس کا استمال دہشت گرد کررہے تھے ۔ کیمن گاہ سے کچھ کمبل اور دیگر اشیا ضبطکی گئی ہیں ۔


علاوہ ازیں اونتی پورہ پولیس کو آج ایک اور کامیابی او وقت حاصل ہوئی ، جب پولیس کی ایک پارٹی نے کارروائی کے دوران البدر نامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ۔ پولیس پریس بیان کے مطابق دہشت گردی سے گھر واپسی پالیسی کے تحت اس دہشت گرد کو بچایا گیا ہے ۔ اس نوجوان نے حال ہی میں دہشت گردوں کی صف میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 25, 2020 10:37 PM IST