گوہاٹی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز کہا کہ تینوں دفاعی خدمات جموں وکشمیر سے مسلح افواج آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (افسپا) کو جلد از جلد ہٹانا چاہتی ہیں۔ وزیر دفاع آسام کے گوہاٹی میں 1971 کے جنگ کی شخصیات کے استقبال کے دوران بول رہے تھے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب راجناتھ سنگھ نے کشمیر وادی میں افسپا کو ہٹانے پر بات کی ہے۔ سال 2015 میں وزیر داخلہ کے طور پر جموں وکشمیر کی اپنے سفر کے دوران بھی راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ مسلح افواج ایکٹ کو صورتحال کے موافق ہونے پر ہٹایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کچھ لوگ یہ مانتے ہیں کہ ہندوستانی فوج نہیں چاہتی ہے کہ افسپا ہٹے، لیکن میں آج اس اسٹیج سے کہنا چاہتا ہوں کہ داخلی سیکورٹی کے معاملے میں ہندوستانی فوج کے معمولی کردار ہوتی ہے۔ فوج تو یہی چاہتی ہے کہ جلد ہی جموں وکشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول کے مطابق ہوں اور وہاں سے بھی افسپا ہٹ سکے۔
شمال مشرق سے افسپا ہٹانے کا ذکر
راجناتھ سنگھ نے شمال مشرق ریاستوں سے بھی افسپا ہٹانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے کہ گزشتہ تین چار سالوں سے شمال مشرقی ریاستوں میں افسپا کو ہٹانے کا کام بھی ہو رہا ہے۔ جب میں ملک کا وزیر داخلہ تھا تو میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں سے افسپا کو ہٹایا گیا اور ایک نئی پہل اس علاقے میں کی گئی تھی‘۔ انہوں نے مزید کہا، ’ابھی حال ہی میں آسام کے 23 اضلاع سے افسپا پوری طرح ہٹایا گیا، منی پور اور ناگالینڈ کے 15-15 پولیس تھانوں سے افسپا ہٹایا گیا۔ یہ اپنے آپ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ اس علاقے میں آئے امن وامان اور استحکام کا نتیجہ ہے۔
’دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے گا‘
آسام میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان سختی سے نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’وزیر اعظم مودی کی قیادت مین بہت بڑا کام کیا گیا ہے، جہاں انتہا پسندی اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم ہوا ہے۔ وہیں اسرحدوں پر ہندوستانی فوج اور دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے چاق وچوبند انتظام کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہم نے ضرورت پڑنے پر سرحد پار جاکر کارروائی کی ہے۔ ہندوستان یہ پیغام دینے میں کامیاب رہا ہے کہ دہشت گردی سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ہندوستان سرحد پار سے ملک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں نہیں ہچکچائے گا‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔