ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

غلام نبی آزاد ہوئے وزیر اعظم مودی کے مداح، کہا- وہ خود فخر سے ’چائے والا کہتے ہیں‘

Ghulam Nabi Azad News: غلام نبی آزاد نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ میرا سیاسی نظریہ کافی الگ ہے، لیکن وزیر اعظم زمین سے جڑے ہوئے ایک شخص ہیں۔

  • Share this:
غلام نبی آزاد ہوئے وزیر اعظم مودی کے مداح، کہا- وہ خود فخر سے ’چائے والا کہتے ہیں‘
غلام نبی آزاد ہوئے وزیر اعظم مودی کے دیوانے، کہا- وہ خود فخر سے ’چائے والا کہتے ہیں‘

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر غٖلام نبی آزاد نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم عہدے پر ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی جڑوں کو یاد رکھا ہے اور خود کو فخر سے ’چائے والا‘ کہتے ہیں۔ جموں میں منعقدہ ایک تقریب میں گجر طبقے کو خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا، ’لوگوں کو نریندر مودی سے سیکھنے کی ضرورت ہے، جو کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی اپنی جڑوں کو نہیں بھولے۔ وہ خود کو بڑے فخر سے ’چائے والا‘ کہتے ہیں۔ حالانکہ نریندر مودی کے ساتھ میرا سیاسی نظریہ کافی الگ ہے، لیکن وزیر اعظم زمین سے جڑے ایک شخص ہیں‘۔


اسی مہینے کچھ دنوں پہلے غلام نبی آزاد کے لئے اپنی وداعی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی جذباتی ہوگئے تھے۔ غلام نبی آزاد کا راجیہ سبھا میں بطور اپوزیشن لیڈر کی مدت پوری ہونے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ تقریر کی تھی۔ اپنے تقریباً 13 منٹ کے الوداعی خطاب میں وزیر اعظم مودی کی آنکھوں میں کئی بار آنسو آئے۔ دراصل وہ اس حادثہ کو یاد کر رہے تھے جب 2007 میں کشمیر میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اور اس دوران وہاں پھنسے گجرات کے سیاحوں کو وہاں سے نکالنے میں ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کافی مدد کی تھی۔ واضح رہے کہ 15 فروری کو غلام نبی آزاد کی مدت پوری ہوگئی تھی۔


کانگریس کے سینئر لیڈر غٖلام نبی آزاد نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم عہدے پر ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی جڑوں کو یاد رکھا ہے اور خود کو فخر سے ’چائے والا‘ کہتے ہیں۔
کانگریس کے سینئر لیڈر غٖلام نبی آزاد نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم عہدے پر ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی جڑوں کو یاد رکھا ہے اور خود کو فخر سے ’چائے والا‘ کہتے ہیں۔


اس سے ایک دن پہلے، کانگریس میں قیادت کی تبدیلی اور تنظیمی ردوبدل کا مطالبہ کرنے والے سینئر لیڈروں غلام نبی آزاد، آنند شرما اور کپل سبل سمیت ’جی -23‘ کے لیڈر ہفتہ کو جموں میں ایک اسٹیج پر جمع ہوئے اور انہوں نے کہا کہ پارٹی کمزور ہو رہی ہے اور وہ اسے مضبوط کرنے کے لئے ایک ساتھ آئے ہیں۔

کانگریس کے ان ناراض لیڈروں کو ’جی -23‘ بھی کہا جاتا ہے۔ سبل نے مہاتما گاندھی کو وقف ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’یہ سچ بولنے کا موقع ہے اور میں سچ بولوں گا۔ ہم یہاں کیوں اکٹھا ہوئے ہیں؟ سچائی یہ ہے کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کانگریس کمزور ہو رہی ہے۔ ہم پہلے بھی اکٹھا ہوئے تھے اور ہمیں ایک ساتھ مل کر کانگریس کو مضبوط کرنا ہے‘۔ اس پروگرام میں گروپ (جسے اب ’جی-23‘  کہا جاتا ہے) کے بھوپیندر سنگھ ہڈا، منیش تیواری، وویک تنکھا اور راج ببر جیسے کئی دیگر کانگریسی لیڈر بھی شامل ہوئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 28, 2021 05:23 PM IST